Urdu book · سفر حیات
لمبی عمر
Urdu book, p. 209
By Maulana Wahiduddin Khan
سفرِ حیات سفرِ حیات اعداد و شمار کے مطابق، ہر دن ساری دنیا میں ایک لاکھ سے زیادہ آدمی مر جاتے ہیں۔ ہر مرنے والا اپنے پیچھے ایک خاموش پیغام چھوڑ جاتا ہے، وہ اپنے بعد جینے والوں کو یہ خاموش پیغام دیتا ہے— اے جینے والو، موت کی تیاری کرو۔ اے دنیا کی تعمیر کرنے والو، آخرت کی تعمیر کی کوشش کرو۔ اے بے خبری میں جینے والو، اپنے آپ کو باخبر جینے والا بناؤ۔ اے دنیا میں اپنی حیثیت تلاش کرنے والو، آخرت کی جنت کے لیے اپنے آپ کو مستحق بناؤ۔ یہی زندگی کی اصل حقیقت ہے۔ جو لوگ اس سے باخبر ہوں، وہی علم والے ہیں اور جو لوگ اس سے باخبر نہ ہوں، اُن کا علم سے کوئی تعلق نہیں۔ سفر حیات مولانا وحید الدین خاں
