Urdu book · سفر حیات

یہ بے خبر انسان

Urdu book, p. 87

By Maulana Wahiduddin Khan

یہ بے خبر انسان راجیش کھنہ انڈیا کی فلم انڈسٹری (بالی وڈ) سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ پہلی فلمی شخصیت ہیں جن کو سپراسٹار (super star) کا ٹائٹل دیا گیا۔ جس زمانے میں راجیش کھنہ اپنے پروفیشن میں عروج پر ۔۔۔۔ پا ر پا ں تھے ، انھوں نے کہا تھا کہ میں خدا کے بعد سب سے بڑی ہستی ہوں : عجیب بات ہے کہ جس سال راجیش کھنہ کی پیدائش ہوئی ، اِس سال مشہور امریکی باکسر محمد علی کے(Muhammad Ali Clay)کی پیدائش ہوئی، یعنی 1942 میں۔ محمد علی کلے کو باکسنگ (boxing)میں بہت بڑا درجہ ملا۔ وہ باکسنگ کے عالمی چیمپئن بن گئے۔ اُس وقت انھوں نے کہا میں بادشاہِ عالم ہوں، میں سب سے بڑا ہوں: — تھا کہ I am the king of the world, I am the greatest. گ مگر دونوں کا انجام یکساں طور پر برعکس صورت میں ہوا۔ راجیش کھنہ لمبی بیماری کے نتیجے میں آخر کار ہڈی کا ڈھانچہ بن گئے اور صرف 69 سال کی عمر میں 18 جولائی 2012 کو ان کا انتقال ہو گیا۔ محمد علی کلے ابھی زندہ ہیں، لیکن طویل مدت سے وہ پارکننسن کی بیماری (Parkinson's syndrome) میں مبتلا ہیں۔ اب وہ بالکل معذور (disabled) ہو کر ویل چیئر پر اپنی زندگی کے آخری لمحات گزار رہے ہیں ۔ یہی ہمیشہ سے انسان کا حال رہا ہے۔ جب بھی کسی کو غیر معمولی حیثیت یا کوئی بڑی کامیابی حاصل ہوتی ہے تو قرآن کے الفاظ میں، وہ ،اُ کر من ، کی نفسیات میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ وہ خدا کا شکر کرنے کے بجائے اپنے آپ کو خدا کا ہم سر سمجھ لیتا ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ ایسے لوگ ہمیشہ حقیر ہو کر مرتے ہیں، مگر عجیب بات ہے کہ بعد کے انسان پچھلے انسانوں کے انجام سے سبق نہیں لیتےـ

Maut per Mazameen

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page