امریکہ کا سفر
Urdu book, p. 233
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک سفر نومبر ۱۹۸۵ میں کئۂ ارض کے اس حصہ کا سفر ہوا جس کی بابت خواجہ الطاف حسین حالی نے اپنی مسدس میں کہا تھا : کولمبس کو دنیا نئی تو نے بخشی یہ سفر امریکہ کے دو شہروں، نیو یارک اور نیوجرسی کے لیے تھا۔ نیویارک کے لیے میرا پہلا سفر اپریل ۱۹۸۳ میں ہوا تھا۔ اس کی مختصر روداد الرسالہ جون ۱۹۸۳ میں شائع ہوچکی ہے ۔ دوسرا سفر موجودہ سفر تھا۔ یہ سفر ایک عالمی مذاہب کانفرنس کے دعوت نامہ پر ہوا۔ مذاہب کی پارلیمنٹ (World's Parliament of Religions) کے نام سے ایک کانفرنس امریکہ کے شہر شکاگو میں ۱۸۹۳ میں ہوئی تھی۔ اس تاریخی کانفرنس کی یاد میں امریکہ میں زیادہ وسیع پیمانہ پر ایک بین اقوامِ کا نفرنس ہوئی جس میں ساری دنیا سے مختلف مذاہب کے نمائندے بلائے گئے ۔ اس کانفرنس کا مقصد روحانی اتحاد (Spiritual Unity) اور عالمی امن بتایا گیا تھا اس کو انٹرنیشنل ریلیجس فاؤنڈیشن (نیویارک) نے منظم کیا تھا ۔ انٹرنیشنل ریلیجس فاؤنڈیشن کے ایک ذمہ دار پروفیسر ہیوسٹن اسمتھ (Huston Smith) ہمارے مرکز (نئی دہلی) میں بھی اس سے پہلے آئے تھے جس کا ذکر الرساله مارچ ۱۹۸۵ کے خبرنامہ میں شائع ہو چکا ہے۔ مجھ کو اس کانفرنس میں اسلام کے نمائندہ کے طور پر شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔ اس دعوت نامہ کے مطابق میں اس کانفرنس میں شریک ہوا اور وہاں اپنا مقالہ پیش کیا جس کا عنوان تھا: The Concept of Morality in Islam یہ مقالہ ان شاء اللہ الرسالہ (انگریزی) میں شائع کر دیا جائے گا۔ کانفرنس کی طرف سے جو دعوت نامہ موصول ہوا اس میں درج تھا کہ آپ اپنے بچوں میں سے کسی کو لانا چاہیں تو اپنے ساتھ لاسکتے ہیں چنانچہ ڈاکٹر ثانی اثنین بھی میرے ساتھ اس سفر میں شریک تھے۔ اس کانفرنس کا نام اس کے ذمہ داروں نے (Assembly of the World's Religions)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader