امریکہ کا سفر
Urdu book, p. 318
By Maulana Wahiduddin Khan
لوگ رات دن ٹیلی فون استعمال کرتے ہیں مگر شاید ہی اس زمین پر وہ انسان موجود ہو جس کا یہ حال ہو کہ جب وہ ٹیلی فون کا نمبر ڈائل کرے اور دور دراز مقام کے آدمی سے اس کی اس طرح بات ہونے لگے جیسے کہ وہ اس کے بالکل قریب موجود ہے تو احساسِ نعمت سے اس کے جسم کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔ انسان سے ربط قائم کرتے ہوئے اس کی روح خدا سے مربوط ہو جائے ۔ جنیوا کی ملاقاتوں میں سے ایک یادگار ملاقات ڈاکٹر عبد الحکیم طبیبی کی تھی۔ وہ ایک افغانی ہیں ۔ افغانستان میں روس کے داخلہ سے پہلے وہ وہاں اعلیٰ سرکاری عہدہ پر تھے۔ وہ افغانستان کی طرف سے تقریباً دس ملکوں میں سفیر رہ چکے ہیں ۔ آخر وقت میں وہ اقوام متحدہ میں افغانستان کے نمائندہ تھے اور نیو یارک میں مقیم تھے ۔ افغانستان میں جب انقلاب آیا اور روسی فوجیں وہاں داخل ہو گئیں تو ، ۱۹ میں انھوں نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا اور جنیوا چلے آئے ۔ یہاں انھوں نے ایک کافی بڑا ادارہ قائم کیا ہے ۔ وہ افغانستان کی تحریکِ مجاہدین کے ممتاز نمائندوں میں سے ہیں اور جنیوا سے ایک ماہانہ مجلہ نکالتے ہیں جس کا نام جمال الدین افغانی کے قدیم مجلہ کے نام پر " العروۃ الوثقی" رکھا گیا ہے۔ سید جمال الدین افغانی (۱۸۹۲ - ۱۸۳۸) نے ۱۸۸۳ میں پیرس سے ایک عربی ماہنامہ العروۃ الوثقیٰ کے نام سے نکالا تھا ۔ مگر چند شماروں کے بعد وہ بند ہو گیا ۔ اب ڈاکٹر طبیبی اسی نام سے عربی اور انگریزی میں ایک ماہنامہ جنیوا سے نکالتے ہیں ۔ اس کے علاوہ انھوں نے بہت سی کتابیں عربی اور انگریزی میں شائع کی ہیں : Dr Abdul Hakim Tabibi, 81, Rue De Lyon, Ch. 1203, Geneva. Tel. (022) 442268, (022) 983911 ڈاکٹر طبیبی نے اصرار کیا کہ میں جنیوا میں مزید قیام کروں اور ان کے "گیسٹ ہاؤس " میں ٹھہروں۔ اس طرح مجھے مزید تفصیل سے سوئٹزر لینڈ کو جاننے کا موقع مل جاتا نیز دعوتی کام کے مزید مواقع ملتے۔ مگر میرے لیے زیادہ ٹھہرنے کا موقع نہ تھا۔ اس لیے میں ان کی پیش کش کو قبول نہ کر سکا۔ ڈاکٹر طبیبی کی لائبریری کے لیے میں نے اسلامی مرکز کی انگریزی مطبوعات پیش کیں ۔ ان میں " تبلیغ موومنٹ " کا ایک نسخہ بھی شامل تھا ۔ یہاں کی ملاقاتوں میں سے ایک دل چسپ ملاقات وہ تھی جو سٹرک کی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader