Urdu book · سفرنامہ غیر ملکی اسفار

افریقہ کا سفر

Urdu book, p. 369

By Maulana Wahiduddin Khan

کو ہماری لائبریری میں آجاتیں ۔ شام کو میں وہاں پہنچا تو انھوں نے دس انگریزی کتابیں خاص اسی موضوع پر میرے حوالے کر دیں —— کتنا فرق ہے ایک میں اور دوسرے میں۔ مالدیپ کے لئے میرا دوسرا سفر دسمبر ، ۱۹۸۰ میں ہوا۔ یہ سفر دوبارہ ایک انٹرنیشنل اسلامک کانفرنس میں شرکت کے لئے تھا جس کا اہتمام حکومت مالدیپ کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ ۵ دسمبر ، ۱۹۸۰ کی صبح کو فجر سے پہلے گھر سے روانہ ہونا تھا۔ ۴ دسمبر کی شام کو مختلف کاموں میں دیر ہوگئی اور میں ساڑھے بارہ بجے سے پہلے بستر پر نہ جاسکا۔ سوتے وقت دل سے دعا نکلی کہ خدا یا مجھے تین بجے جگادیجئے ۔ تاخیر کی وجہ سے نیند بھی کسی قدر دیر میں آئی۔ میں گہری نیند سوگیا۔ بالکل بے خبر سورہا تھا کہ خلافِ معمول اچانک نیند کھل گئی۔ دیکھا تو گھڑی کی ایک سوئی تین پر تھی اور دوسری سوئی بارہ پر میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ دل نے کہا کہ اللہ کی مدد ٹھیک اپنے وقت پر آتی ہے۔ اگر چہ انسان اپنی عجلت پسندی کی وجہ سے گھبرا اٹھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ شاید خدا کی مدد آنے والی نہیں۔ ۵ دسمبر ، ۱۹۸۰ کی صبح کو انڈین ایئر لائنز کی فلائٹ نمبر ۴۷۴ کے ذریعہ روانگی ہوئی۔ میرے پاس جور ٹرن ٹکٹ ہے، اس پر لکھا ہوا ہے : دہلی —— مالدیپ —— دہلی ۔ اس کو دیکھ کر خیال آیا کہ اسی طرح ہر آدمی کے پاس ایک اور ریٹرن ٹکٹ ہے۔ یہ دوسرا ٹکٹ بظاہر دکھائی نہیں دیتا۔ مگر اس پر غیر تحریری زبان میں پختہ طور پر لکھا ہوا ہے : آخرت —— دنیا —— آخرت ۔ مجھے دہلی سے مالدیپ پہنچ کر وہاں چند دن قیام کرنا ہے اور پھر دوبارہ دہلی واپس آجاتا ہے۔ اسی طرح ہر آدمی جو یہاں ہے وہ آخرت سے دنیا میں آیا ہے، اور دوبارہ اس کو یہاں سے آخرت کی طرف جانا ہے۔ پہلی قسم کے سفر کو ہر شخص جانتا ہے ، مگر دوسری قسم کے سفر کو جاننے والے اتنے کم ہیں کہ دوربین اور خورد بین سے تلاش کرنے پر بھی کہیں کوئی نہیں ملتا۔ ہوائی جہاز کے اعلانات میں ہمیشہ ایک ضروری اعلان سگریٹ نوشی کے بارہ میں ہوتا ہے تو آئلٹ میں اسموکنگ نہ کریں، لینڈنگ کے وقت اسموکنگ نہ کریں۔ وغیرہ ۔ اعلان کرنے والا سگریٹ نوشی کے بارہ میں ہمیشہ ” نہ کریں “ والے مواقع کو بتاتا ہے ، وہ ” کریں “ والے موقع کا اعلان نہیں کرتا۔ بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے بارہ میں ” کریں “ والی بات کہنے کی ضرورت نہیں۔ وہ تو آدمی بتائے بغیر کہے گا۔ ایسی چیزوں کیلئے صرف ” نہ کریں “ والا پہلو یاد دلانے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page