Urdu book · سفرنامہ غیر ملکی اسفار

یمن کا سفر

Urdu book, p. 494

By Maulana Wahiduddin Khan

اسی کا نام حقیقت پسندی ہے۔ غیر اسلام احساسِ حقیقت کی زمین پر کھڑا ہوتا ہے اور اسلام احساسِ خداوندی کی زمین پر۔ مگر موجودہ زمانے کے مسلمانوں کے پاس آج دونوں میں سے کوئی زمین موجود نہیں ۔ اور بلاشبہ یہی ان کی بربادی کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔ نومبر ۱۹۸۸ میں امریکہ میں جو صدارتی الیکشن ہوا ہے، اس میں جارج بش (George Bush) کو امریکہ کے صدر کی حیثیت سے چنا گیا ہے۔ ایک خبر پڑھی جس میں بتایا گیا کہ مسٹر جارج بش کا ایڈمنسٹریشن امریکہ کی اقتصادی پالیسی میں اہم تبدیلیاں لا رہا ہے۔ مثلاً امریکہ اب تک یورپ کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا رہا ہے ۔ مگر نئے فیصلہ کے تحت ایشیا کو سب سے زیادہ اہمیت دی جائے گی۔ اس کا سبب ایشیا سے ہمدردی نہیں ، بلکہ امریکہ کے اپنے مفاد کا تحفظ ہے ۔ نئے ایڈ منسٹریشن کا کہنا ہے کہ ۱۹۸۷ میں امریکہ کی تجارت یورپ سے تقریباً ۷۰ بلین ڈالر کے بقده تھی جب کہ اسی مدت میں ایشیا سے امریکہ کی تجارت ۲۴۱ بلین ڈالر رہی ۔ ۱۹۸۸ میں بھی یہی تناسب مزید اضافہ کے ساتھ جاری ہے ۔ باشعور لوگ ہمیشہ اپنے عمل کا جائزہ لیتے رہتے ہیں ۔ وہ اپنی کوتاہی کا اعتراف کر کے اپنے عمل کا رخ بدل لیتے ہیں۔ اس کے برعکس جو لوگ بے شعور ہوں، ان کا حال یہ ہوتا ہے کہ ایک بار وہ جس ڈگر پر چل پڑیں، بس اسی ڈگر پر وہ بے سوچے سمجھے چلتے رہتے ہیں، ان کی آنکھ صرف اس وقت کھلتی ہے جب کہ وہ بربادی کے گڑھے میں گر کر اصلاحِ حال کا آخری موقع کھو چکے ہوں ۔ امریکہ کی سب سے بڑی کمزوری اس کی بے قید آزادی ہے۔ اس بے قید آزادی کا سب سے زیادہ اظہار جنسی معاملات میں ہوا ہے۔ مثال کے طور پر اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی کم سن لڑکیوں میں ، دوسرے ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلہ میں ، اسقاط کی شرح سب سے زیادہ پائی جاتی ہے۔ یورپی قوموں کے مقابلہ میں تقریبًا دگنا زیادہ ۔ ۱۵ سے ۱۹ سال کی عمر کی امریکی عورتیں تقریباً دس فی صد کی تعداد میں ہر سال حاملہ ہو جاتی ہیں : American teenage girls have the highest rate of abortion in the developed world, more than double that of most European nations. About 9.8 per cent of American women aged 15 to 19 become pregnant annually, the highest rate among the nations studied.

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page