یمن کا سفر
Urdu book, p. 521
By Maulana Wahiduddin Khan
جانے اور آنے کو ملا کر مجموعی طور پر تقریباً ۳۰ ہزار میل کا فاصلہ طے ہوا۔ دس دن کے بعد جب میں اس لمبے سفر سے واپس ہو کر اپنے ٹھکانے پر پہنچا تو میں نے سوچا کہ دنیا کے سفر میں آدمی بہر حال ایک روز اپنے ٹھکانے پر واپس آجاتا ہے ۔ مگر ایک اور سفر ہے جس کا معاملہ بالکل مختلف ہے ۔ یہ موت کا سفر ہے جو ہر ایک کو لازمی طور پر کرنا ہے۔ موت کے سفر کے بعد نہ واپسی کا کوئی امکان ہے اور نہ تلافی مافات کی کوئی صورت ۔ ہر آدمی کو لازماً ایک ایسی سواری پر بیٹھنا ہے جو کبھی اس کو واپس لے کر نہیں آئے گی کہ وہ اپنی کو تاہی اور اپنی سرکشی کی تلافی کر سکے ۔ آہ ، کیسا سخت معاملہ انسان کے ساتھ پیش آنے والا ہے اور وہ کتنا زیادہ اس سے غافل پڑا ہوا ہے ۔ دنیا کی تمام عجیب باتوں میں سب سے زیادہ عجیب بات بلاشبہ یہی ہے ۔ درمیان تمام بیب باؤں میں سب سے زیادہ عجیب بات ملا ہوچکا ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader