Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

ایک سفر

Urdu book, p. 174

By Maulana Wahiduddin Khan

میں پچاس ہزار کی تعداد میں چھپتا ہے اور ۸۰ ملکوں میں بھیجا جاتا ہے۔ اب روس اور سعودی عرب میں سفارتی تعلقات بھی قائم ہوگئے ہیں۔ اسی علاقہ میں سمرقند واقع ہے۔ یہاں کے ایک گاؤں خرتنگ میں امام بخاری کی قبر تھی۔ یہاں ۱۹۱ء کے انقلاب کے بعد مسلمانوں کی کوششوں سے دوبارہ نئی تعمیر کی گئی ہے۔ اور اب یہاں ایک باقاعدہ مقبرہ ہے اور اسی کے ساتھ ایک مسجد بنی ہوئی ہے۔ زائرین کثیر تعداد میں یہاں آتے ہیں۔ (اس صفحہ کے نیچے امام بخاری کے مقبرہ کی موجودہ تصویر دی جارہی ہے) سوویت یونین کی پندرہ ریاستوں میں سے ایک وہ ہے جس کا نام (Tadzhikistan) (تاجکستان) ہے۔ اس کی راجدھانی دوشنبے (Dushanbe) ہے ۔ یہاں مسلمانوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں آزاد کیا جائے اور تاجکستان کا سرکاری مذہب اسلام قرار دیا جائے۔ نیویارک کے ہفت روزہ نیوز ویک نے اپنے نمائندہ ڈیویڈ رکیمین کی ایک رپورٹ شائع

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page