United Nations High Commissioner for Refugees
Urdu book, p. 202
By Maulana Wahiduddin Khan
لئی جو وقت دے پاتا ہے وہ ۲۲ گھنٹہ میں صرف سات منٹ ہوتا ہے۔ اور امریکی ماں جو وقت دیتی ہے وہ ۲۲ گھنٹے میں صرف تیس منٹ۔ بچے بڑے ہونے کے بعد خود بھی اپنا وقت باہر گزارنے لگتے ہیں اور چھوٹے بچے گھر میں ٹی وی دیکھتے رہتے ہیں، کیوں کہ ایک امریکی کے الفاظ میں ، ٹی وی ان کے لئے کبھی اتنا زیادہ مصروف نہیں ہوتا : Because the T.V. is never too busy for them. بچوں کی تربیت کا فطری طریقہ یہ ہے کہ گھر کے اندر اس کا نظام موجود ہو۔ لیکن گھر کے اندر بچوں کہ یہاں اس کا نظام موجود نہیں ، اس لئے تجارتی لوگ اس کے نام پر ادارے قائم کر رہے ہیں۔ امریکہ کے ایک میگزین میں ایک اشتہار تھا۔ یہ یوٹا (Utah) کا ایک تربیتی ادارہ ہے۔ اس کا نام ہیریٹیج اسکول (The Heritage School) ہے۔ اس کا عنوان ہے ۔۔۔۔۔۔ پریشان بچوں کی مدد کرو (Help for troubled teens) اس اسکول کا مقصد یہ بتایا گیا ہے کہ وہ خاندانی زندگی کا ہنر (family living skills) سکھاتا ہے۔ مذاہب کی انسائیکلو پیڈیا آف ریلیجن اینڈ ایتھکس) تقریباً ۶۰ سال پہلے تیار کی گئی تھی۔ وہ اگر چہ کافی مستند ہے۔ مگر اب وہ قدیم ہو چکی تھی ، نیز بہت بار یک لیٹر میں ہونے کی وجہ سے اس کو پڑھنا مشکل ہوتا ہے ۔ اب مذاہب پر ایک نئی اور ہر لحاظ سے بہتر انسائیکلو پیڈیا تیار ہو گئی ہے : The Encyclopedia of Religion, edited by Mircea Eliade Macmillan pub- lishing company, New York, 1987, 16 volumes. یہ انسائیکلو پیڈیا یہاں دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ مذاہب کے میدان میں تحقیقی کام کرنے والوں کے لئے نہایت مفید ہے۔ ۲ نومبر کو بعد دوپہر میں اپنی قیام گاہ (ویسٹ منسٹر، کیلی فورنیا) سے ٹہلنے کے لئے باہر نکلا۔ قیام گاہ اس وقت خالی تھی۔ کیوں کہ عورت اور مرد اپنے کام پر گئے ہوئے تھے اور بچے اسکول میں تھے۔ خالی سڑک سے تنہا گزرتے ہوئے میں ایک پارک (فارسٹ ایویونو) پہنچا۔ وسیع پارک میں کچھ بڑے اور کچھ بچے دکھائی دئے۔ یہاں کوئی انسانی آواز سننے کے لئے موجود

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader