Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

United Nations High Commissioner for Refugees

Urdu book, p. 223

By Maulana Wahiduddin Khan

کے ہنگاموں پر کروڑوں لوگ سرگرم ہیں ۔ حتیٰ کہ اپنا جان و مال تباہ کر رہے ہیں۔ مگر ملک میں کار کردگی کا اعلیٰ ماحول بنانے کے لئے کوئی سرگرم نہیں ہوتا۔ ایک تاجر کے دفتر میں میں نے دیکھا کہ ایک امریکی خاتون بطور سکریٹری کام کر رہی تھی۔ میں نے پوچھا کہ آپ کے تجربہ میں کس ملک کے ورکر سب سے اچھے ہوتے ہیں۔ انہوں نے فوراً کہا کہ جاپانی۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی ورکر نہایت وفادار ، نہایت محنتی اور نہایت دیانتدار ہوتا ہے۔ یہاں ہر آفس والا جاپانی ورکر کو پسند کرتا ہے۔ مگر جاپان کے لوگ زیادہ تر برنس کے لئے آتے ہیں۔ وہ ملازمتوں کے لئے کم آتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ٹیلیویژن پرو گرام میں انہوں نے دیکھا کہ جاپان میں ورکروں کی تربیت کے لئے بڑی بڑی تنظیمیں بنی ہوئی ہیں۔ وہاں بہت سے ادارے ہیں جو نہایت اعلیٰ پیمانہ پر تربیت دے کر اپنے افراد کے اندر وہ صفات پید اکروتے ہیں جس کے بعد وہ بہترین کارکن بن سکیں۔ میں نے سوچا کہ ہندوستان کے نام نہاد مسلم لیڈر اگر صرف یہ کرتے کہ وہ ایسے ادارے قائم کریں جو مسلمانوں کو تربیت دے کر عمدہ کارکن بنائیں تو آج مسلمان ملک کی غالب کمیونٹی کا مقام حاصل کر لینے۔ مگر ان نااہل لیڈروں نے مسلم عوام کو جذباتی نعروں پر دوڑا کر صرف ان کی بربادی کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ صغیر اسلم صاحب ان مستثنیٰ افراد میں سے ہیں جو اپنی فطرت پر قائم رہتے ہیں۔ مثلاً ان کے ساتھ اشتعال انگیزی کی جائے تب بھی وہ مشتعل نہیں ہوتے۔ ایک بار ایک صاحب ان پر غصہ ہوگئے اور مجمع کے اندر انھیں برا بھلا کہنے لگے۔ وہ صاحب نہایت سخت الفاظ بول رہے تھے ، مگر صغیر اسلم صاحب انھیں کوئی جواب نہیں دے رہے تھے۔ ایک شخص نے کہا کہ وہ آپ کے ساتھ اتنی سخت کلامی کر رہے ہیں اور آپ اس کے جواب میں کچھ نہیں۔ بولتے۔ صغیر اسلم صاحب کا مختصر جواب یہ تھا : یہ ان کا پرابلم ہے ، میرا پرابلم تو نہیں ۔ ہر آدمی پیسہ کمانا چاہتا ہے۔ اس اعتبار سے ہر ملک گویا تجارتی ملک ہے۔ مگر امریکہ میں تجارت کو ایک خوب صورت فن بنا دیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر بچوں کی چیزوں کے نام پر بے شمار تجارتیں وجود میں آئی ہیں۔ انھیں میں سے ایک بچوں کا لٹریچر ہے۔ بچوں کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page