Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

United Nations High Commissioner for Refugees

Urdu book, p. 225

By Maulana Wahiduddin Khan

The country with the largest GNP is the US, reaching nearly $ 4,000 billion in 1986. لینا اور دینا اس دنیا میں نسبتی مقدار کا نام ہے۔ اگر آپ دنیا سے زیادہ لے رہے ہوں مگر دینے کے معاملہ میں اس سے بھی زیادہ دے رہے ہوں تو آپ لوگوں کی نظر میں دینے والے ہی سمجھے جائیں گے۔ مشہور کتاب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس (Guinness Book of World Records) کا نام میں نے سنا تھا مگر اس کو دیکھا یا پڑھا نہیں تھا۔ وہ کتاب مجھ کو یہاں ملی۔ اس کا کافی حصہ دیکھا۔ میرے سامنے اس کا ۱۹۸۷ء کا ایڈیشن ہے۔ انڈکس وغیرہ کو شامل کرتے ہوئے اس کے تقریباً ۷۰۰ صفحات ہیں۔ یہ کتاب کئی آدمیوں نے مل کر تیار کی ہے۔ دیباچہ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کتاب پہلی بار امریکہ سے ۱۹۵۶ میں شائع ہوئی۔ چھپتے ہی وہ بہت زیادہ بکنے والی کتابوں (best-sellers) میں نمبر ایک کتاب بن گئی۔ ۲۵ زبانوں میں وہ ۱۹۸۷ء تک ۲۲۰ بار چھپ چکی تھی۔ جن زبانوں میں اس کے ترجمے ہوئے ہیں، ان میں عربی اور ہندی زبانیں بھی شامل ہیں۔ اس کتاب میں ہر قسم کی غیر معمولی چیزوں کا ذکر ہے۔ مثلاً سب سے لمبا آدمی ، سب سے اونچا پہاڑ ، سب سے پرانا درخت ، سب سے لمبا یا سب سے چھوٹا دریا ، سب سے بڑا آئس برگ وغیرہ ۔ یہ کتاب گویا ریکارڈ توڑ چیزوں (Record breakers) کی قاموس ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ کتاب چھپی تو وہ خود دُری (رکارڈ) توڑنے کی ایک مثال ہوگئی۔ ۱۹۸۶ تک عالمی سطح پر ۵۳ ملین کتابیں فروخت ہو چکی تھیں۔ یہ تعداد اتنی زیادہ ہے کہ اگر ان کو ایک کے اوپر ایک رکھا جائے تو ان سے ۱۱۸ ڈھیر ایسے بن سکتے ہیں جن میں سے ہر ایک کی اونچائی ماؤنٹ ایورسٹ کے برابر ہو ۔ جبکہ ماؤنٹ ساڑھے پانچ میل اونچا ہے۔ کتاب کے الفاظ میں اچھے میں ڈالنے والے واقعات (amazing facts) کے اس مجموعہ کو اتنی زیادہ مقبولیت کیوں حاصل ہوئی ۔ اس پر غور کرتے ہوئے میری سمجھ میں آیا کہ انسان کی فطرت میں پیدائشی طور پر سب سے زیادہ طاقتور احساس یہی اچنبھا (amazement)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page