ایک سفر
Urdu book, p. 431
By Maulana Wahiduddin Khan
جن دنوں میں طارق حسین الکر دی کے یہاں مقیم تھا۔ مقامی میٹرو پولیٹن کونسل کے چیف رٹنگ آفسر مسٹر اے شا (A. Shaw) کی طرف سے ان کو ایک خط مورخہ ۱۵ ستمبر ۱۹۹۲ ملا۔ طارق حسین الکر دی اس وقت کوئی کام نہیں کر رہے ہیں۔ اس لئے ان کو بے روزگاری کا الاؤنس اور دوسری رعایتیں ملی ہوئی ہیں۔ مذکورہ خط میں درج تھا کہ آپ نے اب تک (Housing Benefit) کا فارم پر کر کے نہیں بھیجا ہے، جب کہ آپ اس کے حق دار ہیں۔ لہٰذا ہمارے آفس کی طرف سے آپ کو فارم بھیجا جا رہا ہے۔ آپ اس کو ایک ہفتہ کے اندر پر کر کے بھیج دیں تاکہ آپ کو مکان کے سلسلہ میں ضروری رعایت دی جاسکے۔ طارق حسین الکر دی نے بتایا کہ بے روزگار یا کم آمدنی والے شہریوں کو یہاں ۹۵ فی صد تک کرایہ مکان میں امداد دی جاتی ہے۔ یعنی کرایہ مکان کا بڑا حصہ کرایہ دار کی طرف سے مالک مکان کو حکومت کے خزانہ سے ادا کیا جاتا ہے۔ ہندوستان میں اپنا حق حاصل کرنے کے لئے آدمی کو دفتروں میں دوڑنا پڑتا ہے۔ پھر بھی رشوت کی قیمت دئے بغیر اس کو اپنا واجبی حق نہیں ملتا۔ یہاں خود حکومت دوڑ رہی ہے کہ وہ حقدار تک ان کا حق پہنچائے۔ اور جہاں تک کرایہ دار کی طرف سے کرایہ ادا کرنے کا تعلق ہے، اس کا تو ہندوستان میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس قسم کے مختلف واقعات یہاں لوگوں کے ذریعہ معلوم ہوئے اس کے بعد میں نے سوچا کہ مسلم لیڈروں نے انگریزی قوم کے سلسلہ میں کتنا بڑا ظلم کیا ہے۔ ۱۹۴۷ سے پہلے نام نہاد آزادی کے مسئلہ کو لے کر انگریزوں سے اتنا متنفر کیا گیا کہ " نفرت انگریز " ان کے ایمان کا حصہ بن گیا۔ حتی کہ مقدس اکابر تک کے تذکرہ میں یہ لکھا جانے لگا کہ "حضرت کو انگریزوں سے سخت نفرت تھی "۔ ۱۹۴۷ کے بعد بھی " رشدی " جیسے مسائل کو لے کر یہ مخالفانہ پر وپگنڈا جاری ہے۔ مسلم رہنماؤں پر فرض کے درجہ میں ضروری تھا کہ وہ انگریز قوم کو دعوت کا موضوع بنائیں۔ مگر انھوں نے اس کے برعکس یہ کیا کہ انگریز قوم کو نفرت اور عداوت کا موضوع بنا دیا۔ یہ ایک مجرمانہ غلطی تھی نہ کہ کوئی واقعی اسلامی کام۔ یہی وجہ ہے کہ ڈیڑھ سو سالہ انگریز مخالف کوششیں حبط اعمال کا شکار ہو گئیں۔ کسی بھی درجہ میں ان کا کوئی فائدہ حاصل نہ ہو سکا ۔ حتی کہ جن اکابر نے انگریز کو اسلام کا ازلی دشمن بتایا تھا ، انھیں کی اولادیں اور انھیں کے شاگرد اب انگریز کے ملک میں اگر آباد

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader