Urdu book · صوم رمضان

صوم رمضان

Urdu book, p. 4

By Maulana Wahiduddin Khan

روزہ کا مطلب اللہ کے لیے خواہشوں پر روک لگانا ہے خواہ روک لگانے کی فہرست کھانے پینے جیسی چیزوں تک پہنچ جائے روزہ اس بات کی تربیت ہے کہ آدمی ان چیزوں کو چھوڑ دے جن کو چھوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے مسلمان سے یہ مطلوب ہے کہ وہ ناجائز چیزوں سے ہمیشہ کے لیے روزہ رکھ لے رمضان اسی قسم کی روزہ دارانہ زندگی کی ایک خصوصی تیاری ہے روزہ اس بات کا سبق ہے کہ کبھی ایک جائز چیز بھی ناجائز ہو جاتی ہے ، اور ایک مطلوب چیز بھی غیر مطلوب بن جاتی ہے اسلام پر ہیز گاری کا نام ہے اور روزہ اسی پر ہیز گارانہ زندگی کا تربیتی کورس روزہ بھوک پیاس کی سالانہ رسم نہیں روزہ اخلاقی ڈسپلن کی سالانہ تربیت ہے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page