Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ

نبی رحمت کا طریقہ

Urdu book, p. 318

By Maulana Wahiduddin Khan

ہند نے اس سے پہلے بھی بار بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی تھی۔ مذکورہ واقعہ میں تو اس نے رو در رو توہین رسالت کا ارتکاب کیا۔ موجودہ زمانے کے نام نہاد مسلم رہنماؤں نے جو خود ساختہ اسلام وضع کر رکھا ہے، یہی اسلام اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی ہوتا تو آپ فوراً ہند کو قتل کرا دیتے ۔ مگر آپ نے بیعت لے کر ہند کو اسلام میں داخل کر لیا۔ آج مسلمانوں سے سب سے بڑی چیز جو کھوئی گئی ہے وہ نبی رحمت کا یہی طریقہ ہے۔ ۔ ، میرے‬

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page