حیات طیبہ
Urdu book, p. 42
By Maulana Wahiduddin Khan
کی پوچھو ہوگی اور تم اپنی قسموں کو آپس میں ایک دوسرے کو دھوکا دینے کا ذریعہ نہ بناؤ کہ کوئی قدم جمنے کے بعد اکھڑ جائے اور تم اس بات کی سزا چکھو کہ تم نے اللہ کے راستہ سے روکا، اور تم کو بڑا عذاب ہو۔ اور اللہ کے عہد کو تھوڑے فائدے کے بدلے نہ بیچو، جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ تمھارے لئے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانو۔ جو تمھارے پاس ہے وہ سب ختم ہو جائے گا اور جو اللہ کے پاس ہے وہ ہمیشہ رہنے والا ہے، اور ہم صبر کرنے والوں کو ان کے عمل کا بہترین بدلہ دیں گے۔ جو شخص بھی نیک کام کرے گا، وہ مرد ہو یا عورت، اگر وہ مومن ہے تو ہم اس کو اچھی زندگی بسر کرائیں گے اور ان کو ان کے بہترین کاموں کے مطابق بدلہ دیں گے (النحل ۹۴- ۹۰) حرام و حلال کہو، آؤ میں تھیں سناؤں کہ تمھارے رب نے تمھارے لئے کیا چیزیں حرام کی ہیں۔ یہ کہ تم اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرو۔ اور ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرو۔ اور اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے مار نہ ڈالو۔ ہم تم کو بھی رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی۔ بے شرمی کی باتوں کے قریب نہ جاؤ۔ خواہ وہ کھلی ہوں یا چھپی۔ اور کسی جان کو ہلاک نہ کرو جس کو اللہ نے حرام ٹھیرایا ہے۔ مگر حق کے ساتھ۔ اللہ ان باتوں کی تمھیں ہدایت کرتا ہے تا کہ تم سوچو۔ اور یتیم کے مال کے قریب نہ جاؤ۔ مگر ایسے طریقے سے جو بہتر ہو، یہاں تک کہ وہ اپنے سن رشد کو پہنچ جائے۔ اور ناپ اور تول میں انصاف کرو۔ ہم کسی شخص پر اتنی ہی ذمہ داری ڈالتے ہیں جتنا اس کے بس میں ہو۔ اور جب بات کہو تو انصاف کی بات کہو خواہ اپنے رشتہ دار کے خلاف کیوں نہ ہو۔ اور اللہ کے عہد کو پورا۔ اللہ تمھیں ان کی ہدایت کرتا ہے تاکہ تم نصیحت پکڑو، اور یہی راستہ میرا سیدھا راستہ ہے۔ تم اسی پر چلو اور دوسرے راستوں پر نہ چلو، کہ وہ اللہ کے راستے سے ہٹا کر تم کو متفرق کر دیں گے۔ اللہ اس کی تم کو ہدایت کرتا ہے تا کہ تم بچو (الانعام ۵۳-۱۵۲) کہو، میرے رب نے جو چیزیں حرام کی ہیں وہ یہ ہیں۔ فخش کام خواہ کھلے ہوں یا چھپے اور گناہ اور ناحق زیادتی اور یہ کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرو جس کے لئے اس نے سند نہیں اتاری۔ اور یہ کہ اللہ پر ایسی بات کہو جس کا تمھیں علم نہیں۔ ہر گردہ کے لئے ایک مدت ہے، پھر جب ان کی مدت آجاتی ہے تو ایک گھڑی کی دیر یا جلدی نہیں ہوتی۔ اے بنی آدم، جب تمھارے پاس تم میں سے رسول آئیں جو تم کو میری آیتیں سنائیں تو جو کوئی ڈرے گا اور اصلاح کر لے گا تو اس کے لئے نہ خوف ہے اور نہ غم۔ اور جو لوگ ہماری نشانیوں کو جھٹلائیں گے اور ان سے سرکشی کریں گے تو وہی آگ والے ہیں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader