حیات طیبہ
Urdu book, p. 48
By Maulana Wahiduddin Khan
تک جا پہنچے گی ۔ وہ ان پر بند کر دی جائے گی ، اونچے اونچے ستونوں میں (همزه) نشانیوں کو جھٹلانے والے جو شخص میری نصیحت سے منہ پھیرے گا، اس کے لئے ہے تنگ زندگی اور قیامت کے دن ہم اس کو اندھا اٹھائیں گے۔ وہ کہے گا کہ اے میرے رب کیوں تو نے مجھ کو اندھا اٹھایا، دنیا میں تو میں آنکھ والا تھا۔ اللہ فرمائے گا، ہاں، اسی طرح پہنچی تھیں تمھارے پاس ہماری نشانیاں، پھر تم نے ان کو بھلا دیا۔ اسی طرح آج تم کو بھلایا جا رہا ہے۔ اسی طرح ہم حد سے گزرنے والے اور اپنے رب کی نشانیاں نہ ماننے والے کو بدلہ دیتے ہیں، اور آخرت کا عذاب بڑا سخت اور بہت باقی رہنے والا ہے (طه ۱۲۴ - ۱۲۷) انصاف کی گواہی اے ایمان والو اللہ کے لئے کھڑے ہونے والے اور انصاف کی گواہی دینے والے بنو اور کسی گروہ کی دشمنی تم کو اتنا مشتعل نہ کردے کہ تم انصاف کو چھوڑ دو، انصاف کرو۔ یہی بات تقویٰ کے زیادہ قریب ہے اور اللہ سے ڈرو اللہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔ اللہ کا وعدہ ہے ایمان والوں سے اور نیک عمل کرنے والوں سے کہ ان کے لئے بڑی بخش اور ثواب ہے۔ اور جن لوگوں نے انکار کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو وہی ہیں دوزخ میں جلنے والے (المائده ۱۰-۸) اختلاف نہیں اے ایمان والو جب کسی گروہ سے تمھارا مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہو اور اللہ کو بہت زیادہ یاد کرو امید ہے کہ تم کامیاب ہو گے ۔ اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑا نہ کرو ورنہ تم کم زور ہو جاؤ گے اور تمھاری ہوا اکھڑ جائے گی اور صبر کرو بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ اور تم ان لوگوں جیسے نہ بنو جو اپنے گھر سے اتراتے ہوئے اور لوگوں کو دکھاتے ہوئے نکلے، اور وہ اللہ کے راستہ سے روکتے ہیں اور اللہ ان کے عمل کا احاطہ کئے ہوئے ہے (الانفال ۴۶ - ۴۵) اسلامی معاشرت اے ایمان لانے والو، اگر کوئی فاسق تمھارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو اس کی تحقیق کرلو، ایسا نہ ہو کہ تم

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader