حیات طیبہ
Urdu book, p. 55
By Maulana Wahiduddin Khan
دنیا میں بھی بھلائی لکھ دے اور آخرت میں بھی، ہم نے تیری طرف رجوع کیا (الاعراف ۵۶ - ۱۵۵) اے ہمارے رب، ہمیں ظالم لوگوں کے لئے فتنہ نہ بنا۔ اور اپنی رحمت سے ہم کو منکروں سے نجات دے (یونس ۸۶ - ۸۵) اے زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے، توہی میرا رفیق ہے دنیا میں اور آخرت میں۔ میرا خاتمہ اسلام پر کر اور مجھ کو نیکوں کے ساتھ شامل کر دے (یوسف ۱۰۱) ہمارے کام کو درست کر دے اے میرے رب، تو مجھ کو جہاں لے جا سچائی کے ساتھ لے جا اور جہاں سے مجھ کو نکال سچائی کے ساتھ نکال، اور اپنی طرف سے ایک قوت کو میرا مددگار بنا دے (بنی اسرائیل ۸۰) اے ہمارے رب، ہمیں اپنے پاس سے رحمت دے اور ہمارے لئے ہمارے کام میں درستی فرما (الکہف ۱۰) مجھے اکیلا نہ چھوڑ اے میرے رب، میرا سینہ کھول دے اور میرے کام کو میرے لئے آسان کر دے۔ اور میری زبان کی گرہ کھول دے تاکہ لوگ میری بات سمجھ لیں (طہ ۲۸ - ۲۵) اے میرے رب، مجھے زیادہ علم عطا کر (طہ ۱۱۴) اے رب، مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تو سب سے بڑا مہربان ہے (الانبیاء ۸۳) اے میرے رب، مجھے اکیلا نہ چھوڑ دے اور تو سب سے اچھا وارث ہے (الانبیاء ۸۹) اے میرے رب، مجھے برکت والی جگہ میں اتار اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے (المومنون ۲۹) اے میرے رب، اپنے یہاں جنت میں میرے لئے ایک گھر بنا دے (التحریم ۱۱) اے میرے رب، جو بھلائی تو میرے اوپر اتارے میں اس کا محتاج ہوں (القصص ۲۴) اے میرے رب، مفسد لوگوں کے مقابلہ میں میری مدد کر (العنکبوت ۳۰) اے رب، میں مغلوب ہو گیا، پس تو میرا بدلہ لے لے (القمر ۱۰) عذاب سے بچا اے میرے رب، میں تیری پناہ چاہتا ہوں شیطانوں کی اکساہٹ سے۔ اور اے میرے رب، میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ وہ میرے پاس آئیں (المومنون ۹۹ - ۹۸) اے ہمارے رب، ہم ایمان لائے، تو ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب مہربانوں سے زیادہ مہربان ہے (المومنون ۱۰۹) اے ہمارے رب، جہنم کے عذاب کو ہم سے ہٹادے، بیشک اس کا عذاب پکڑ لینے والا ہے (الفرقان ۶۵)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader