Urdu book · صراطِ مستقیم

دینی تعلیم

Urdu book, p. 59

By Maulana Wahiduddin Khan

توحید کہو وہ اللہ ایک ہے ۔ اللہ بے نیاز ہے ۔ نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے۔ اس کا کوئی ہمسر نہیں ۔ سورۂ اخلاص اللہ کی پاکی بیان کرتی ہے ہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ غالب اور حکیم ہے۔ اس کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین میں ۔ وہ زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے۔ وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ وہی اول ہے اور وہی آخر بھی۔ وہی ظاہر ہے اور وہی مخفی بھی۔ اور وہی ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔ حدید اللہ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ زندہ ہے ، سب کا تھامنے والا ہے۔ وہ نہ سوتا ہے اور نہ اس کو اونگھ لگتی ہے۔ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے۔ کون ہے جو اس کے سامنے اس کی اجازت کے بغیر سفارش کر سکے وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز کا بھی احاطہ نہیں کر سکتے مگر جو وہ چاہے۔ اس کی حکومت آسمانوں اور زمین سب پر چھائی ہوئی ہے۔ اور ان کی نگرانی اس پر ذرا بھی گراں نہیں۔ بس وہی ایک ذات سب سے برتر اور عظیم ہے۔ دین کے معاملہ میں کوئی زبردستی نہیں۔ ہدایت گمراہی سے الگ ہو چکی ہے ۔ اب جو کوئی شیطان کا انکار کرے اور اللہ پر ایمان لائے تو اس نے مضبوط رسی پکڑی جو ٹوٹنے والی نہیں۔ اور اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔ اللہ مددگار ہے ایمان والوں کا، وہ ان کو اندھیرے سے اجالے کی طرف لاتا ہے ۔ اور جن لوگوں نے انکار کیا ان کے ساتھی شیطان ہیں، وہ ان کو اجالے سے اندھیرے کی طرف لے جاتے ہیں۔ یہی لوگ آگ میں جانے والے ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ بقره

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page