Urdu book · صبح کشمیر

آغاز کلام

Urdu book, p. 5

By Maulana Wahiduddin Khan

آغاز کلام ماہ نامہ الرسالہ، اکتوبر 1976 میں جاری ہوا۔ بالکل شروع ہی سے وہ ریاست جموں وکشمیر میں پھیلنے لگا، یہاں تک کہ یہ کہنا صحیح ہوگا کہ ماہ نامہ الرسالہ کے ذریعے، الرسالہ مشن اب جموں وکشمیر کے تقریباً ہر گھر میں پہنچ چکا ہے۔ اس سلسلے میں ایک کڑی کے طور پر حال میں تین بار دعوت کے موضوع پر دہلی میں کشمیر میٹ (Kashmir Meet) ہوئی۔ اس میٹ (اجتماع) کی تاریخی تفصیل یہ ہے: کشمیر میٹ اول: 5-6 فروری 2011 کشمیر میٹ دوم: 29-30 اکتوبر 2011 کشمیر میٹ سوم: 25-26 نومبر 2011 ان اجتماعات کا جو موضوع تھا، وہ صرف ایک تہائی کشمیر میں دعوتِ اسلامی کا احیاء۔ اس موضوع پر جو تقریریں ہوئیں، یا اہل کشمیر سے جو گفتگو ہوئی، اس میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام موضوعات زیرِ بحث آئے۔ الرسالہ کے زیر نظر شمارے میں، ان تقریروں اور گفتگو کا خلاصہ شائع کیا جارہا ہے۔ یہ خلاصہ روداد کی شکل میں نہیں ہے، بلکہ وہ شذرات (fragments) کی شکل میں ہے۔ مختلف باتیں اور تاثرات الگ الگ عنوان کے تحت درج کئے جا رہے ہیں۔ امید ہے کہ یہ مجموعہ کشمیر میں امن کے قیام اور دعوتِ اسلامی کے فروغ کے لیے ان شاء اللہ ایک بوسٹر (booster) ثابت ہوگا۔ نئی دہلی، یکم دسمبر 2011 وحید الدین خاں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page