Urdu book · تعددِ ازدواج

تعددِ ازدواج

Urdu book, PDF p. 6

By Maulana Wahiduddin Khan

جنگ (۱۹۸۸ - ۱۹۸۹) میں ایران کی ۸۲ ہزار عورتیں بیوہ ہوگئیں ۔ عراق میں ایسی عورتوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ہے جن کے شوہر اس دس سالہ جنگ میں ہلاک ہوئے ۔ اسی طرح مثال کے طور پر جبل اور قید کی وجہ سے بھی سماج میں مردوں کی تعداد کم اور عورتوں کی تعداد زیادہ ہوجاتی ہے ۔ امریکہ کو موجودہ زمانہ میں دنیا کی مہذب ترین سوسائٹی کی حیثیت حاصل ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ امریکہ میں ہر روز تقریباً ۱۳ لاکھ (1,300,000) آدمی کسی نہ کسی جرم میں پکڑے جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک تعداد وہ ہے جو لمبی مدت تک کے لیے جیل میں ڈال دی جاتی ہے ۔ ان سزا یافتہ قیدیوں میں دوبارہ ۷۹ فی صد مجرم ہی ہوتے ہیں (1102/14-EB) اسی طرح جدید صنعتی نظام نے حادثات کو بہت زیادہ بڑھادیا ہے۔ موجودہ زمانہ میں حادثاتی موتیں روزمرہ کا معمول بن گئی ہیں ۔ سڑک کے حادثے، ہوائی حادثے، کارخانوں کے حادثے اور دوسرے مشینی حادثے ہر ملک میں اور ہر روز ہوتے رہتے ہیں ۔ جدید صنعتی دور میں یہ حادثات اتنے زیادہ بڑھ گئے ہیں کہ اب سیفٹی انجینرنگ (Safety engineering) کے نام سے ایک مستقل فن وجود میں آگیا ہے ۔ ۱۹۷۷ء کے اعداد و شمار کے مطابق، اس ایک سال میں پچاس ملکوں کے اندر مجموعی طور پر ۵۰۰۰، ۱ حادثاتی موتیں واقع ہوئیں (137/16-EB) یہ سب زیادہ تر مرتے تھے ۔ صنعتی حادثات کی موتوں میں ، سیفٹی انجینرنگ کے باوجود ، پہلے سے بھی زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔ مثال کے طور پر ، ہوائی حادثات جتنے ۱۹۸۸ میں ہوئے ، اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔ اسی طرح تمام صنعتی ملکوں میں مستقل طور پر اسلحہ سازی کے تجربات ہو رہے ہیں ۔ ان میں برابر لوگ ہلاک ہوتے رہتے ہیں ۔ ان ہلاک شدگان کی تعداد کبھی نہیں بتائی جاتی ، تاہم یہ یقینی ہے کہ ان میں بھی تمام تر صرف مرد ہی ہیں جو ناگہانی موت کا شکار ہوتے ہیں ۔ اس طرح کے مختلف اسباب کی بنا پر عملی صورت حال اکثر یہی ہوتی ہے کہ سماج میں عورتوں کی تعداد بنسبت زیادہ ہو، اور مردوں کی تعداد بنسبت کم ہوجائے ۔ امریکہ کی سوسائٹی نہایت ترقی یافتہ سوسائٹی سمجھی جاتی ہے، مگر وہاں بھی یہ فرق پوری طرح پایا جاتا ہے ۔ ۱۹۷۸ء کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ کی آبادی میں مردوں کے مقابلہ میں تقریباً اے لاکھ (7.8 million) عورتیں زیادہ تھیں ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر امریکہ کا ہر مرد شادی شدہ ہو جائے تو اس کے بعد بھی امریکہ میں تقریباً اے لاکھ عورتیں ایسی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page