تعددِ ازدواج
Urdu book, PDF p. 8
By Maulana Wahiduddin Khan
عن ابن عباس ، قال كان زوج بريرة عبداً اسود يقال له مغيث ـ كانی انظر اليه يطوف خلفها فى سكك المدينة يبكى ودموعه تسيل على لحيته ـ فقال النبی صلی الله عليه وسلم للعباس ـ يا عباس ، الا تعجب من حب مغيث بريرة ومن بغض بريرة مغيثا ـ فقال النبى صلى الله عليه وسلم لو راجعته ـ فقالت يا رسول الله اتامرنی ۔ قال انما اشفع۔ قالت لا حاجة لى فيه ۔ (رواه البخاری) حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ بریرہ کا شوہر ایک سیاہ فام غلام تھا۔ اس کا نام مغیث تھا۔ گویا کہ میں مغیث کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ مدینہ کے راستوں میں بریرہ کے پیچھے چل رہا ہے۔ وہ رو رہا ہے اور اس کے آنسو اس کی داڑھی تک بہہ رہے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عباس سے کہا کہ اے عباس، کیا تم کو بریرہ کے ساتھ مغیث کی محبت اور مغیث کے ساتھ بریرہ کی نفرت پر تعجب نہیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بریرہ سے کہا کہ کاش تم اس کی طرف رجوع کر لو۔ بریرہ نے کہا کہ کیا آپ مجھے کو اس کا حکم دیتے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ صرف سفارش کر رہا ہوں۔ بریرہ نے کہا: مجھے اس کی حاجت نہیں۔ تعدد ازدواج کا ایک واقعہ وہ ہے جو حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خلافت کے زمانہ میں پیش آیا ۔ ایک بیوہ خاتون ام ابان بن عتبہ کو چار مسلمانوں کی طرف سے نکاح کا پیغام ملا جو سب کے سب شادی شدہ تھے ۔ ان چار حضرات کے نام یہ ہیں ۔ عمر بن الخطاب، علی بن ابی طالب ، زبیر اور طلحہ ۔ ام ابان نے طلحہ کا پیغام قبول کر لیا اور بقیہ تینوں کے لیے انکار کر دیا ۔ اس کے بعد ام ابان کا نکاح طلحہ سے کر دیا گیا ۔ یہ واقعہ مدینہ (اسلامی دارالسلطنت) میں ہوا۔ جن لوگوں کے پیغام کو رد کیا گیا، ان میں وقت کے امیر المومنین کا نام بھی شامل تھا۔ مگر اس پر کسی نے تعجب یا بیزاری کا اظہار نہیں کیا۔ اور نہ اس بنا پر وہاں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اسلام میں عورت کو اپنے بارہ میں فیصلہ کرنے کی مکمل آزادی ہے ۔ یہ عورت کا ایک ایسا حق ہے جس کو کوئی بھی اس سے چھین نہیں سکتا، حتیٰ کہ وقت کا حکمراں بھی نہیں ۔ ان احکام اور واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ اسلام میں چار کی حد تک نکاح کرنے کی کام پَیر و مُرشد کا کلام

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader