Urdu book · تبلیغی تحریک

حضرت جیؒ

Urdu book, p. 44

By Maulana Wahiduddin Khan

بھر پور دے گا۔ مولانا کے نزدیک دنیوی غلبہ اسلامی زندگی کا ایک نتیجہ تھا۔ فرمایا : " تم حضور کے نمونے پر بننا شروع کر دو۔ جتنا بننا ہو گا بن جائے گا اور جو بننے والا نہیں ہوگا اور بننے والوں کے لیے رکاوٹ بنے گا، خدا اسے اس طرح توڑ دے گا جیسے انڈے کے چھلکے کو توڑ دیتا ہے۔ تم جن کو بڑی طاقتیں کہتے ہو، خدا کے نزدیک ان کی حیثیت مکڑی کے حوالے کے برابر بھی نہیں ہے۔ اس دنیا میں پاکیزہ انسانوں کے نہ ہونے کی وجہ سے مکڑیوں کے بڑے بڑے جالے لگ گئے تھے، جب حضور کی سعی سے پاکیزہ انسان بن گئے تو خدا نے عناب کی ایک جھاڑو سے روم و فارس کے جالے صاف کر دیئے تھے۔ بالکل یہی صورت روس اور امریکہ کی ہوگی “ ایک طویل مکتوب کے چند فقرے یہ ہیں : "اللہ نے انسانوں کی تمام کامیابیوں کا دار و مدار انسان کے اندرونی مایہ پر رکھا ہے۔ کامیابی اور ناکامی انسان کے اندر کے حال کا نام ہے ..... اللہ جل شانہ ملک و مال کے ساتھ انسان کو ذلیل کرکے دکھا دیں اور فقر کے نقشہ میں عزت دے کر دکھا دیں۔ انسان کے اندر کا یقین اور اندر سے نکلنے والے عمل اگر ٹھیک ہوں گے تو اللہ جل شانہ کامیابی کی حالت پیدا فرمادیں گے خواہ چیزوں کا نقشہ کتنا ہی پست کیوں نہ ہو۔ ..... جو کچھ قدرت سے بنا ہے وہ قدرت کے ماتحت ہے .... ہر شکل پر خواہ ملک کی ہو یا مال کی ، برق کی ہو یا بھاپ کی ، ان کا ہی قبضہ ہے اور وہ ہی تصرف فرماتے ہیں۔ جہاں سے انسان کو تعمیر نظر آتی ہے وہاں سے تخریب لا کر دکھا دیں اور جہاں سے تخریب نظر آتی ہے وہاں سے تعمیر لاکر کے دکھا دیں۔ .... اللہ جل شانہ کی ذاتِ عالی سے تعلق پیدا ہو جائے اور ان کی قدرت سے براہ راست استفادہ ہو، اس کے لیے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی طرف سے طریقے لے کر آئے ہیں۔ جب ان کے طریقے زندگیوں میں آئیں گے تو اللہ جل شانہ ہر نقشے میں کامیابی دے کر دکھائیں گے ..... آج امت میں کسی حد تک انفرادی اعمال کا رواج ہے گو ان کی حقیقت نکلی ہوئی ہے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے طفیل پوری امت کو دعوت و الی محنت ملی تھی اس کے بندوں کا تعلق اللہ جل شانہ سے قائم ہو جائے۔ اس کے لیے انبیار علیہم السلام والے طرز پر اپنی جان و مال کو جھونک دینا اور جن میں محنت کر رہے ہیں ان سے کسی چیز کا طالب نہ بننا ، اس کے لیے ہجرت بھی کرنا اور نصرت بھی کرنا ..... اُس راستے میں محنت کرنے والوں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page