تعمیر حیات
Urdu book, p. 283
By Maulana Wahiduddin Khan
سمجھ کر وہاں ٹھہر جائے وہ محفوظ رہے گا۔ اور جو شخص ریلنگ کو پار کر جائے ، وہ اپنے آپ کو حادثات سے نہیں بچا سکتا، نہ چڑیا گھر کے اندر اور نہ چڑیا گھر کے باہر۔ مقابلہ کی ہمت جے آرڈی ٹاٹا (J.R.D. Tata) ہندوستان کے چند انتہائی بڑے صنعت کاروں میں سے ہیں۔ بوقت تحریر ان کی عمر 85 سال کی ہے۔ اب بھی وہ ہوائی جہاز چلاتے ہیں اور برف پر اسکیٹنگ (skiing) کرتے ہیں۔ اتنی بڑی عمر میں ان کی اس صحت کا راز کیا ہے، اس کے جواب میں انھوں نے کہا: One of the things that keep me young is the fact that I am prepared to live dangerously. You must be prepared to take risks - risk in business, sport, marriage, everything, to make life worthwhile. (p. 4) جو چیزیں مجھ کو برابر جوان رکھتی ہیں ان میں سے ایک یہ حقیقت ہے کہ میں خطرات میں جینے کے لیے تیار رہتا ہوں۔ زندگی کو کارآمد بنانے کی خاطر آپ کو رسک لینے کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔ بزنس ، کھیل ، شادی ، ہر چیز میں رسک (ہندوستان ٹائمز 13 جولائی 1991)۔ انگریزی کا مثل ہے کہ رسک نہیں تو کامیابی بھی نہیں (No risk no gain) یہاں سوال یہ ہے کہ رسک اور خطرات کیوں آدمی کو کامیابی اور ترقی کی طرف لے جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ رسک آدمی کی قوتوں کو جگاتا ہے، وہ ایک معمولی انسان کو غیر معمولی انسان بنا دیتا ہے۔ آدمی اگر خطرات کا سامنا نہ کرے، وہ رسک کی صورتوں سے دور رہے تو وہ سست اور

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader