Urdu book · تعمیرِ شخصیت

تعمیرِ شخصیت

Urdu book, PDF p. 1

By Maulana Wahiduddin Khan

تعمیر شخصیت موجودہ دنیا میں جو انسان پیدا ہوتا ہے، وہ گویا نرسری کا ایک پودا ہے۔ ایک محدود مدت تک وہ اِس دنیا میں رہتا ہے۔ اِس دوران اُس کے ساتھ مختلف قسم کے حالات گزرتے ہیں۔ یہ گویا اُس کے لیے تربیتی کورس ہیں جو اس کو موقع دیتے ہیں کہ وہ اپنے اندر مطلوب شخصیت تعمیر کرے۔ یعنی صبر، شکر، اعراض اور مثبت سوچ جیسی صفات پیدا کرے۔ موت اِس تربیتی کورس کے خاتمے کا اعلان ہے۔ جو انسان اِس ملی ہوئی مدت کے دوران اپنے اندر مطلوب شخصیت کی تعمیر کر لے، اس کو ایک ابدی دنیا (جنت) میں بسا دیا جاتا ہے۔ اور جو لوگ اپنے اندر مطلوب شخصیت کی تعمیر نہ کر سکیں، اُن کے لیے ابدی محرومی مقدر ہے۔ مولانا وحید الدین خاں (2021-1925ء) ایک اسلامی اسکالر اور حامیِ امن مفکر تھے۔ انھوں نے اسلام کے حکیمانہ پہلو، مذہبی عدم تشدد، سماجی رواداری، ماڈرن ایج کے ساتھ اسلام کی مطابقت، اور دوسرے عصری مسائل کا حل پیش کیا ہے۔ مولانا نے عصری اسلوب میں 200 سے زیادہ کتابیں لکھی ہیں۔ ان کا انگریزی ترجمہ قرآن اپنی آسان اور قابلِ فہم زبان کی وجہ سے ساری دنیا میں مقبول ہے۔ انھوں نے 2001 میں سی پی ایس انٹرنیشنل کے نام سے نئی دہلی میں ایک ادارہ قائم کیا، تاکہ اس کے ذریعہ امن کلچر اور اسلام کی روحانی تعلیم کو ساری دنیا میں فروغ دیا جائے۔ cpsglobal.org mwkhan.com ISBN 978-93-94886-36-0 Goodword Books CPS International تعمیر شخصیت کامیاب زندگی کا فارمولا مولانا وحید الدین خاں تعمیر شخصیت مولانا وحید الدین خاں

The printed page

Next page › About this book Open in the reader

Printed page