Urdu book · تعمیرِ شخصیت

با اصول زندگی

Urdu book, p. 172

By Maulana Wahiduddin Khan

(mutual interest) کی بنیاد پر زندگی کا نظام قائم کیا جائے۔ اس دنیا میں اس کے سوا، کوئی انتخاب (option) کسی کے لیے ممکن نہیں۔ اس معاملے میں، مسلمانوں کا معاملہ دوسروں سے الگ نہیں ہے۔ البتہ مسلمان کو اس معاملے میں ایک امتیازی خصوصیت حاصل ہے۔ دوسروں کے لیے ایڈجسٹ منٹ (adjustment) صرف مفاد (interest) کا ایک معاملہ ہے، مگر مسلمان کے لیے یہ معاملہ ایک اعلیٰ عبادت کا معاملہ بن جاتا ہے۔ اس فرق کا سبب یہ ہے کہ مسلمان کا ایڈجسٹ منٹ ایک اصول کے تحت ہوتا ہے، جب کہ دوسروں کا ایڈجسٹ منٹ صرف دنیوی مفاد کے تحت پیش آتا ہے۔ مسلمان اپنی حیثیت کے اعتبار سے، ایک خدائی مشن کے حامل ہیں، یعنی خدا کے ابدی پیغام کو دوسرے تمام انسانوں تک پہنچانا۔ پیغام رسانی کا یہ کام صرف اُس وقت درست طور پر انجام پا سکتا ہے، جب کہ مسلمانوں اور غیر مسلم قوموں کے درمیان خوش گوار تعلقات قائم ہوں۔ مسلمان جب دوسری قوموں کے ساتھ ایڈجسٹ منٹ کا معاملہ کرتا ہے تو اُس کا محرک (incentive) اُس کا یہی دعوتی ذہن ہوتا ہے۔ وہ ذاتی مفاد کے لیے ایڈجسٹ منٹ نہیں کرتا، بلکہ وہ صرف اِس لیے ایڈجسٹ منٹ کرتا ہے، تا کہ اِس کا دعوتی مشن کسی رکاوٹ کے بغیر پر امن انداز میں جاری رہے۔ محرک کا یہ فرق بہت اہم ہے۔ اِس فرق کی بنا پر ایسا ہوتا ہے کہ مسلمان کا ایڈجسٹ منٹ ایک ایسا عبادتی عمل بن جاتا ہے جو اُس کو آخرت میں اجرِ عظیم کا مستحق بنا دے۔ اِس کے برعکس، دوسروں کا ایڈجسٹ منٹ صرف ذاتی مفاد کی بنیاد پر ہوتا ہے، اِس سے زیادہ اُس کی کوئی اور حیثیت نہیں۔ مذکورہ قسم کا ایڈجسٹ منٹ موجودہ دنیا کا ایک لازمی قانون ہے۔ اس معاملے میں کسی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page