Urdu book · تعمیرِ شخصیت
کامیابی کے دس اصول
Urdu book, p. 498
By Maulana Wahiduddin Khan
موجودہ دنیا میں جو انسان پیدا ہوتا ہے، وہ گویا نرسری کا ایک پودا ہے۔ ایک محدود مدت تک وہ اس دنیا میں رہتا ہے۔ اس دوران اُس کے ساتھ مختلف قسم کے حالات گزرتے ہیں۔ یہ گویا اُس کے لیے تربیتی کورس ہیں جو اس کو موقع دیتے ہیں کہ وہ اپنے اندر مطلوب شخصیت تعمیر کرے۔ یعنی صبر، شکر، اعراض اور مثبت سوچ جیسی صفات پیدا کرے۔ موت اس تربیتی کورس کے خاتمے کا اعلان ہے۔ جو انسان اس ملی ہوئی مدت کے دوران اپنے اندر مطلوب شخصیت کی تعمیر کرلے، اس کو ایک ابدی دنیا (جنت) میں بسادیا جاتا ہے۔ اور جو لوگ اپنے اندر مطلوب شخصیت کی تعمیر نہ کرسکیں، اُن کے لیے ابدی محرومی مقدر ہے۔
