Urdu book · تعمیر کی طرف
یک طرفہ طریقہ
Urdu book, p. 47
By Maulana Wahiduddin Khan
پیغمبر اسلام نے جھگڑوں اور شکایتوں کو ختم کرنے کا یہی طریقہ بتایا ہے۔ حدیث میں ارشاد ہوا ہے کہ: جو شخص تمہارے ساتھ برا سلوک کرے، اس کے ساتھ تم اچھا سلوک کرو (الزہد لابن حنبل، حدیث نمبر (317) - یعنی ، ردعمل کا طریقہ اختیار نہ کرو۔ اور نہ اس کا انتظار کرو کہ دوسرا فریق پچاس فیصد جھکے تو تم بھی پچاس فی صد جھک جاؤ۔ اس کے برعکس خدا پرست انسان کے لیے یہ حکم ہے کہ وہ یک طرفہ حسن سلوک کا طریقہ اختیار کرے۔ اسی یک طرفہ حسن اخلاق کا دوسرا نام صبر ہے۔ اور اسی صبر میں بہتر انسانی سماج کا راز چھپا ہوا ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader