Urdu book · تصویر ملت

امکانات

Urdu book, p. 227

By Maulana Wahiduddin Khan

ہو گئی ہے۔ دوسری طرف ہندی بولنے والی قوم نے یہاں ہر اعتبار سے اہمیت کا درجہ حاصل کر لیا ہے چنانچہ مغرب کے نئے آنے والوں کا رابطہ اب ہندی بولنے والے گروہ سے قائم ہوتا ہے ۔ وہ ہندوستان آکر انھیں کی زبان سیکھتے ہیں۔ اردو بولنے والوں نے مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا یہاں تک کہ قانون قدرت کے تحت وہ تمام مواقع سے محروم کر دئے گئے۔ قدیم ہندوستان کا اندازہ کرنے کے لئے یہاں دو حوالے نقل کئے جاتے ہیں۔ مہاتما گاندھی نے اپنے اخبار ہریجن کی اشاعت ۲۹ اکتوبر ۱۹۳۸ میں لکھا تھا: " ہندو ایسے ہزاروں ہیں جن کی مادری زبان اردو ہے اور جو بجا طور پر اردو کے عالم کہے جاسکے ہیں۔ انھیں میں سے ایک پنڈت موتی لال نہرو اور دوسرے ڈاکٹر تیج بہادر سپرو ہیں۔" دوسرا حوالہ سابق وزیر اعظم ہند پنڈت جواہر لال نہرو کے شادی کارڈ کا ہے۔ پنڈت نہرو کی شادی ۱۹۱۶ میں ہوئی تھی۔ اس وقت ان کی شادی کا دعوت نامہ چھاپا گیا تھا وہ اردو زبان میں تھا۔ یہ دعوت نامہ آج بھی الہ آباد میوزیم کے نہرو سیکشن میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دعوت نامہ کے الفاظ یہ تھے: " تمنا ہے کہ بتقریب شادی برخودار جواہر لال نہرو ساتھ دختر پنڈت جواہر مل کول بمقام دہلی بمپ تاریخ ۷ فروری ۱۹۱۶ تناہیب ما بعد تواریخ ۸ - ۹ فروری ۱۹۱۶ جناب مع عزیزان شرکت فرما کر مسرت و افتخار بخشیں۔ پنڈت موتی لال نہرو، آنند بھون، الہ آباد

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page