Urdu book · علماء اور دورِ جدید

ایک صحیح آواز

Urdu book, p. 24

By Maulana Wahiduddin Khan

وطنۂ مرجعا فقد ذهب ايمانۀ ( جو شخص میرے پاس سے اپنے وطن کی طرف لوٹ جائے گا اس کا ایمان اس سے چلا جائے گا) مولانا اسماعیل دہلوی اور تقویۃ الایمان، از مولانا شاہ ابوالحسن زید فاروقی، صفحہ ۸۶-۸۷ اسلام میں اجتماعی امور کی بنیاد شوریٰ پر رکھی گئی ہے (الشوریٰ ۳۸) شوریٰ صحتِ فیصلہ کی ضمانت ہے۔ مگر صحیح شوریٰ کے لیے تنقید اور اختلافِ راے کا ماحول ہونا ضروری ہے۔ موجودہ زمانے کے علما کے درمیان چونکہ تنقید اور اختلافِ راے کا ماحول نہیں، اس لیے ان کے یہاں حقیقی شوریٰ کا وجود بھی نہیں۔ ہندوستان میں مسلمانوں کے علاوہ جو قوم آباد تھی، وہ شرک کو ماننے والی قوم تھی، شرعی نقطۂ نظر سے یہاں علما کی پہلی ذمہ داری یہ تھی کہ وہ ان مشرکین کے درمیان ایک ایسی تحریک اٹھائیں جس کی بنیاد تردید شرک اور اثباتِ توحید پر قائم ہو۔ اور یہ کام ہرگز مناظرانہ انداز میں نہ ہو بلکہ موعظتِ حسنہ کے انداز میں ہو۔ وہ نصح اور امانت کے جذبہ کے تحت اٹھائی گئی ہو۔ لیکن پچھلے تین سو سال میں کوئی تحریک تو درکنار کوئی ایک عالم بھی ایسا نظر نہیں آتا جو اس کام کا واضح شعور رکھتا ہو اور اس کام کی اہمیت کی طرف لوگوں کو متوجہ کرے۔ یہ کام اتنا زیادہ اہم ہے کہ اس کو چھوڑنے کے بعد پوری کی پوری قوم اللہ کی نظر میں بے قیمت ہو جاتی ہے۔ حتیٰ کہ اس کام کو چھوڑ کر دوسرا جو کام بھی کیا جائے گا۔ وہ حبطِ اعمال کا شکار ہوتا رہے گا۔ وہ کبھی مسلمانوں کی عزت اور سرفرازی کا سبب نہیں بن سکتا۔ اورنگ زیب عالمگیر کے زمانہ میں یہ اہل شرک مسلمانوں کے لیے رعیت کی حیثیت رکھتے تھے، ان کے درمیان دعوتِ توحید کا مصلحانہ کام نہایت آسانی کے ساتھ کیا جا سکتا تھا۔ مگر علما اس موقع کو استعمال نہ کر سکے۔ انھوں نے مشرک قوم کو شرک کی گمراہی سے نکالنے کے لیے کوئی حقیقی محنت انجام نہیں دی۔ انیسویں صدی کے وسط سے باقاعدہ طور پر انگریزی حکومت کا دور شروع ہوا۔ انگریزوں نے اپنی سیاسی مصلحت کے تحت ملک کے مختلف فرقوں کے درمیان موازنہ قائم کرنے کی پالیسی اختیار کی۔ اس کے نتیجہ میں اہل اسلام اور اہل شرک کی حیثیت برابر برابر کی ہوگئی۔ اس دوسرے دور میں بھی دعوتی کام کے مواقع پوری طرح موجود تھے۔ مگر علما نے اب بھی ان مواقع کو استعمال نہیں کیا۔ اس کے برعکس انھوں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page