Urdu book · وطن سے محبت: اسلامی فکر کی روشنی میں
وطن سے محبت: اسلامی فکر کی روشنی میں
Urdu book, PDF p. 1
By Maulana Wahiduddin Khan
وطن سے محبت ایک فطری اور گہرا انسانی جذبہ ہے۔ یہ محض ایک جذباتی وابستگی نہیں، بلکہ سماجی ذمہ داری اور اپنے اخلاقی شعور کا اظہار بھی ہے۔ یہ تعلق صرف زمین سے نہیں، بلکہ اس کا تعلق ہماری زبان، تہذیب و تمدن اور اجتماعی تجربوں سے بھی ہوتا ہے۔ وطن سے انسان کی بہت سی یادیں وابستہ ہوتی ہیں جس کا اظہار صدیوں سے انسان کرتا آ رہا ہے۔ قرآن و حدیث میں براہِ راست وطن سے محبت کا کوئی حکم موجود نہیں، تاہم بالواسطہ طور پر متعدد عملی نمونے ملتے ہیں جن سے وطن کی محبت کی اہمیت نمایاں ہوتی ہے۔ وطن سے محبت ایمان کے منافی نہیں بلکہ اخلاقی اقدار کے عین مطابق ہے۔ زیرِ نظر کتابچہ وطن سے محبت کو دین ، علم اور عقل کی روشنی میں دیکھنے کا ایک نیا زاویہ پیش کرتا ہے۔ وطن سے محبت اسلامی فکر کی روشنی میں مولاناوحیدالدین خاں
