دعا آدمی کی پوری ہستی سے نکلتی ہے
Urdu book, p. 17
By Maulana Wahiduddin Khan
اگر لوگوں کو معلوم ہو کہ کیسا ہیبت ناک دن ان کی طرف دوڑا چلا آرہا ہے تو ان کے چلتے ہوئے قدم رک جائیں اور ان کے پاس بولنے کے لئے الفاظ نہ رہیں اس آئینہ میں آپ اپنا چہرہ دیکھ سکتے ہیں خدا کے وفادار بندوں کے مشیر فرشتے ہوتے ہیں اور خدا کے باغیوں کے مشیر شیطان ۔ جو آدمی اختلاف کے وقت تواضع اختیار کرے ، وہ اس بات کا ثبوت دیتا ہے کہ اس کو یہ توفیق ملی ہے کہ خدا کے فرشتے اس کے مشیر ہیں۔ کیونکہ فرشتوں کی صفت یہ ہے کہ وہ استکبار نہیں کرتے ۔ اس کے برعکس جو لوگ اختلاف کے وقت ظلم اور نا انصافی پر اتر آئیں اور متکبرانہ روش اختیار کریں ، وہ یہ ثابت کر رہے ہیں کہ انھوں نے شیطان کو اپنا مشیر بنا رکھا ہے۔ کیونکہ قرآن میں گھمنڈ اور سرکشی کو صرف شیطان کی صفت بتایا گیا ہے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader