Al-Risala · October 1976 · page 1
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۷۶، صفحہ ۱
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۷۶، صفحہ ۱
سرپرست: مولاناوحیدالدین خاں ایڈیٹر: ظفرالاسلام خاں ایم اے ہر غروب کے لئے ایک نیا طلوع مقدر ہے سورج پچھم میں غروب ہوتا ہے تاکہ دوبارہ پورب سے نئی شان کے ساتھ طلوع ہو۔ یہ ایک روشن نشانی ہے جو آسمان پر ظاہر ہو کر ہر روز ہمیں بتاتی ہے کہ خدا نے اپنی مملکت کا نظام کس طرح بنایا ہے۔ یہ اس حقیقت کا ایک کائناتی اعلان ہے کہ خدا کی اس دنیا میں کوئی "غروب" آخری نہیں۔ ہر غروب کے لئے ایک نیا طلوع مقدر ہے۔ بشرط صرف یہ ہے کہ آدمی کے اندر حوصلہ ہو۔ غروب کا واقعہ پیش آنے کے بعد وہ از سر نو اپنی جد وجہد کا منصوبہ بنائے ۔ زندگی کی شاہ راہ پر دوبارہ اپنا سفر شروع کر دے ۔