Al-Risala · January 1977 · page 1

الرسالہ، جنوری ۱۹۷۷، صفحہ ۱

الرسالہ، جنوری ۱۹۷۷، صفحہ ۱

سرپرست مولانا وحید الدین خاں ٹر خدا نے اپنی دنیا کا نظام انتہائی محکم بنیادوں پر بنایا ہے۔ کوئی درخت کبھی طلسماتی طور پر نہیں اگتا۔ ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ ایک آسمانی کرہ چھلانگ لگا کر اچانک اس سرے سے اس سرے پر پہنچ جائے ۔

ایک ایسی دنیا میں ہم ایسے بزرگ کی پیدائش کا انتظار کر رہے ہیں جو کراماتی طور پر واقعات کو ظہور میں لائے ، ہم ایسے ”قائد“ کی تلاش میں ہیں جو ایک بڑا مظاہرہ کر کے آناً فاناً قوم کے لئے نیا مستقبل پیدا کر دے۔ جو لوگ اس قسم کی امیدوں پر جی رہے ہیں انھیں جاننا چاہئے کہ خدا کی اس دنیا میں ایسے طلسماتی واقعات کا ظہور ممکن نہیں۔ اگر انھیں طلسمات ہی کے سہارے زندہ رہنا ہے تو ان کو اپنی پسند کے مطابق دوسری کائنات بنانی پڑے گی جنوری ۱۹۷۷ء زر تعاون سالانہ ۴۲ روپے بیرون ہند ۳۰ ڈالرہ فی پرچہ دو روپیہ جلد ا شمارہ ۳

‹ Previous page Next page › Contents of January 1977 All issues

Printed page