Al-Risala · May 1977 · page 65

ابن مسلمہ نے جواب دیا

الرسالہ، مئی ۱۹۷۷، صفحہ ۶۵

سرپرست مولانادیوالدین خاں تارکول کی چکنی سڑک پر نئی کارتیزی سے پھسل رہی تھی۔ دوسری طرف سڑک کے کنارے ایک کسان ٹریکٹر کی پیٹھ پر پچھکولے کھارہا تھا۔ وہ ٹیلوں اور کھائیوں کو ہموار کر رہا تھا تاکہ اس کو فصل اگانے کے قابل بنائے۔ کار کے لئے کوئی ٹھہراؤ نہیں تھا جب کہ ٹریکٹر کو جگہ جگہ ٹھوکر لگ رہی تھی۔ اس کو بار بار رکنا پڑتا تھا۔ کار کے مقابلہ میں ٹریکٹر کی یہ حالت کسی بھی درجہ میں اس کی اہمیت کو نہیں گھٹاتی۔ کار بنے بنائے راستہ پر دوڑ رہی ہے، جب کہ ٹریکٹر خود اپنا راستہ بنارہا ہے ۔ ایک ماضی میں سفر کر رہا ہے ، دوسرا مستقبل کی طرف مارچ کر رہا ہے۔ ایک تاریخ کے اندر گم ہے ، دوسرا اپنی جدوجہد سے خود ایک تاریخ بنارہا ہے۔ ٹریکٹر کی سست رفتاری میں جو عظمتیں چھپی ہوئی ہیں، اس کے مقابلہ میں کار کی تیز رفتاری کی کوئی حقیقت نہیں۔

شمارہ ۸ زر تعاون سالانہ ۴ روپے ۔ فی پرچہ دو روپیہ ۔ جولائی ۱۹۷۷ خصوصی تعاون سالانہ کم سے کم ایک سوا ایک روپیہ

‹ Previous page Next page › Contents of May 1977 All issues

Printed page