مقاصد
الرسالہ، ستمبر ۱۹۷۷، صفحہ ۲۴
Eastern Europe Soviet Union Turkey Afghanistan Pakista:
Iran 55,000,000 تعداد کی کثرت اور تحریکوں کے ہجوم کے باوجود مسلمان کیوں نا کام ہو رہے ہیں۔ اس کی وجہ صرف ایک ہے۔ وہ یہ کہ وہ اپنے اصل فریضہ منصبی کو ادا نہیں کر رہے ہیں۔ مسلمان کے ساتھ خدا کے تمام اجتماعی وعدے اس شرط پر ہیں کہ وہ دنیا میں اُس اجتماعی کام کو انجام دیں جس کے لئے اُنھیں چنا گیا ہے۔ اگر وہ اِس کام کے لئے نہ اٹھیں تو وہ خدا کی نظر میں مجرم ہیں۔ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ۔ یہ کام کیا ہے ۔ یہ کہ وہ تمام انسانوں کو اللہ کا پیغام پہنچائیں۔ پیغام رسانی کا یہ کام کوئی قومی کام نہیں ہے، نہ اس کا سیاسی اور اقتصادی مفادات سے کوئی براہ راست تعلق ہے۔ یہ ایک خالص خدائی اور اخروی کام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو امتحان کے لئے پیدا کیا ہے۔ دنیا میں ایک وقت تک زندگی کا موقع دینے کے بعد وہ تمام انسانوں کو آخرت میں حاضر
‹ Previous page Next page › Contents of September 1977 All issues