Al-Risala · September 1977 · page 27

مقاصد

الرسالہ، ستمبر ۱۹۷۷، صفحہ ۲۷

برتن سطح سے تر کرنے کا کام ذھن کا ذهن پیدا کیا هےے کسی شہر میں کپڑے کی دوکان نہ ہو تو ہر شخص جانتا ہے کہ یہ ایک سنہری موقع ہے جس کو استعمال کرکے کوئی شخص شہر میں ایک کامیاب دوکان کا مالک بن سکتا ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہاں ایک اس سے بھی زیادہ بڑا خلا ہے جس کو ابھی تک کسی نے استعمال نہیں کیا۔ ہمارے ملک کے بھرے ہوئے دفاتر اور ہمارے پر رونق بازار جہاں ہر وقت خرید و فروخت کے ہنگامے جاری رہتے ہیں اپنی ساری ہما ہمی کے باوجود ابھی تک خالی ہیں۔

آپ بازار سے کوئی ملک کی بنی ہوئی چیز خریدیں، چند ہی روز کے تجربے کے بعد آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کو اپنی پسند کی چیز نہیں ملی۔ آپ اپنے کام کے لیے ملازم رکھیں، بہت جلد آپ محسوس کریں گے کہ آپ جیسا کارکن چاہتے ہیں ، آپ کا ملازم ان اوصاف میں پورا نہیں اترتا اس کا مطلب یہ ہے کہ بازار اگر چہ سامانوں سے پٹے ہوئے ہیں مگر وہ ان چیزوں سے خالی ہیں، جو حقیقتاً گاہک کو مطمئن کرنے والی ہوں، اسی طرح وہ جگہیں جہاں آدمی کو کام ملتا ہے اگرچہ بظاہر بھری ہوئی ہیں۔ مگر انہیں اب بھی ایسے کارکنوں کا انتظار ہے جو ان کی مرضی کے مطابق ان کا کام پورا کر سکیں۔

حقیقت یہ ہے کہ آج سارا ملک ایک عظیم خلاسے دوچار ہے۔ اور یہ خلا اعلیٰ مصنوعات اور بہتر کارکردگی کا خلا ہے۔ اگر کوئی گروہ ہو جو محنت اور عملی دیانت داری میں اعلیٰ معیار دکھا سکے، جو مثال کے طور پر جرمنی اور کارکردگی کا خلاء پُر کر کے آپ اپنے لئے جگہ حاصل کر سکتے ھیں۔

جاپان میں نظر آتا ہے، تو وہ آناً فاناً ملک کی اقتصادیات پر چھا جائے گا اور جو گروہ اقتصادیات پر قابض ہو جائے وہ لازمی نتیجہ کے طور پر دوسرے شعبوں پر بھی قابض ہو کر رہتا ہے۔

دنیا میں اپنی جگہ بنانے کی دو صورتیں ہیں ۔ ایک یہ کہ ________ جس آسامی کے لیے بی اے کی قابلیت کی شرط ہو اور بی اے والوں نے درخواستیں دے رکھی ہوں۔ وہاں آپ بھی اپنی بی اے کی ڈگری لے کر پہنچ جائیں اور جب آپ کو نہ لیا جائے تو بحث کریں کہ کیوں آپ کے مقابلے میں دوسرے امیدوار کو ترجیح دی گئی جبکہ دونوں یکساں طور پر گریجویٹ تھے دوسری شکل یہ ہے کہ جہاں لوگ بی اے کی سندیں پیش کر رہے ہوں وہاں آپ ماسٹر ڈگری لے کر پہنچیں جہاں لوگ مطابق شرائط قابلیت کی بنیاد پر اپنا حق مانگ رہے ہوں وہاں آپ برتر از شرائط قابلیت دکھا کر اپنا حق تسلیم کرائیں۔

یہی دوسرا طریقہ زندگی کا اصل طریقہ ہے۔ تمام بڑی بڑی ترقیاں اور کامیابیاں انھیں کے لیے مقدر ہیں جو اس دوسرے طریقے کے مطابق کام کرنے کے لیے تیار ہوں ـــــ

‹ Previous page Next page › Contents of September 1977 All issues

Printed page