کسی بھی حال میں انصاف کو نہ چھوڑیئے
الرسالہ، ستمبر ۱۹۷۸، صفحہ ۴۷
سورہ طٰہٰ میں ارشاد ہوا ہے کہ پچھلے لوگوں کے حالات میں تمہارے لئے سبق ہے اور قرآن کی صورت میں ایک مکمل نصیحت نامہ تمہارے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ کھلا کھلا حق آ جانے کے بعد بھی جو اس سے اعراض کرے، قیامت کے دن اس بہت بڑا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔ اس دن جب کہ صور پھونکا جائے گا اور خدا تمام مجرموں کو اس طرح گھیر لائے گا کہ ان کی آنکھیں خوف و دہشت سے پتھرائی ہوئی ہوں گی۔ اس وقت دنیا کی زندگی ان کو اتنی حقیر اور مختصر معلوم ہوگی کہ آپس میں چپکے چپکے کہیں گے : ” دنیا میں مشکل سے ہم نے دس دن گزارے ہوں گے “ پھر کوئی بولے گا: ” نہیں، تمہاری دنیا کی زندگی تو بس ایک دن کی زندگی تھی “۔ جب قیامت آئے گی تو پہاڑوں کو خدا دھول بنا کر اڑا دے گا اور ساری زمین کو ایسا ہمپٹیل میدان بنا دے گا کہ اس میں کہیں کوئی اونچ نیچ دکھائی نہ دے گی۔ اس دن تمام انسان پکارنے والے کی پکار پر سیدھے چلے آئیں گے۔ کوئی کسی قسم کی اکڑ نہ دکھا سکے گا۔ تمام آوازیں خدا کے آگے پست ہو جائیں گی۔ سارے لوگ خاموش ہوں گے۔ چلنے کی ہلکی پھسپہاہٹ کے سوا تم کو کوئی آواز نہ سنوگے، اس روز کوئی سفارش کسی کے لئے کارگر نہ ہوگی۔ تمام لوگوں کے سر اس حئ وقیوم کے آگے جھک جائیں گے۔ اس دن وہ شخص ناکام و نامراد ہوگا جو کسی ظلم کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہو۔ اور جو خدا پر ایمان رکھنے والا ہو اور نیک عمل کرے، اس کے لئے کسی قسم کا کوئی خطرہ اس دن نہ ہوگا۔ ورنہ ہم اپنی قیمت کھودیں گے مسلمان خدا کی طرف سے اس ذمہ داری پر مقرر کئے گئے ہیں کہ وہ تمام اہل عالم کو یہ بتادیں کہ ان کا رب ان سے حساب لینے والا ہے۔ اس تقرر نے ان کے حال اور مستقبل کو اس کارِ خاص کے ساتھ باندھ دیا ہے۔ خدا کی نظر میں ان کی قیمت صرف اس وقت ہے جب کہ وہ خدائی پیغام رسانی کی اس خدمت کو انجام دیں۔ اگر وہ اس کے لئے نہ اٹھیں تو خدا کے نزدیک وہ اپنی قیمت کھودیں گے۔
اس ذمہ داری کو چھوڑنے کے بعد کوئی بھی دوسرا عمل ان سے قبول نہیں کیا جائے گا، اس کے بعد خدا ان کو ان کے دشمنوں کے حوالے کر دے گا، ان کے اوپر دوسری قومیں غلبہ حاصل کریں گی، حتی کہ دوسری بنیادوں پر اٹھائی ہوئی ان کی اسلامی تحریکوں پر بھی رولر چلا دیا جائے گا۔ خود ساختہ خیالات کی بنا پر اگر چہ وہ خوش فہمیوں میں مبتلا رہیں گے۔ مگر حالات کی بے رحم زبان چیخ رہی ہوگی کہ ان کا خدا ان کو چھوڑ چکا ہے۔
اقوام عالم کے سامنے اللہ کے دین کی گواہی دینے کے لئے اگر مسلمان نہیں اٹھتے تو ان کی کوئی قیمت خدا کے نزدیک نہیں ہے، نہ دنیا میں اور نہ آخرت میں۔ یہود کی تاریخ اس حقیقت کو سمجھنے کے لئے کافی ہے
CS CamScanner
‹ Previous page Next page › Contents of September 1978 All issues