الرسالہ، اکتوبر ۱۹۷۸، صفحہ ۲
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۷۸، صفحہ ۲
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ دعوت اسلامی کے لئے جدید طرز کے ایک اسلامی مرکز کے قیام کا تخیل راقم الحروف نے ابتداءً ہفت روزہ الجمعیتہ نومبر ۱۹۶۱ء میں شائع کیا تھا۔ یہ تحریر عربی میں ترجمہ ہو کر پہلی بار ۱۹۷۱ء میں قاہرہ سے شائع ہوئی ۔ نحو بعث اسلامی" کے نام سے یہ تعارفی کتابچہ قاہرہ اور بیروت سے اب تک چھ بار شائع ہو چکا ہے اور تمام عرب دنیا میں پھیلا ہے۔ مختلف عرب اخبارات نے اپنے کالموں میں اس کے تعارفی فیچر شائع کئے بیں ماہنامہ الرسالہ اسی اسلامی مرکز کا آرگن ہے جو اکتوبر 1976ء سے باقاعدہ شائع ہو رہا ہے ۔ اس مدت میں اسلامی مرکز کی اشاعتی مہم کے ذیل میں حسب ذیل کتا ہیں شائع کی جا چکی ہیں الاسلام صفحات 240 ظہورِ اسلام ۲۰۰ مذہب اور جدید چیلنج ۳۴۴ تجدیدِ دین ۴۸ زلزلہ قیامت ۶۴ عقلیاتِ اسلام ۳۸ دین کیا ہے ۳۲ متعدد دوسری کتابیں بھی انشاء اللہ جلد شائع ہوں گی ۔ امریکہ کے ڈاکٹر میکائیل ہارٹ (ربہم سال) ایک عالم فلکیات ہیں اور اسکی کے ساتھ مورخ بھی ۔ انھوں نے اور ان کی اعلیٰ تعلیم یافتہ بیوی نے مل کر تاریخ عالم کا جو مطالعہ کیا ہے، اس کا ایک حاصل انھوں نے حال میں ایک کتاب کی صورت میں شائع کیا ہے جس کا نام ہے: "ایک سو"۔ 572 صفحات کی اس کتاب کی قیمت ساڑھے بارہ ڈالر ہے۔
اس کتاب میں ایک سو ایسے آدمیوں کے حالات درج ہیں جنھوں نے مصنف کے نزدیک تاریخ پر سب سے زیادہ اثرات ڈالے۔ تاریخ میں جو کھربوں انسان پیدا ہوئے، مصنف کے نزدیک ان میں سب سے زیادہ عظیم انسان محمد صلی اللہ علیہ وسلم) تھے ۔ کیوں کہ: He was the only man in history who was supremely successful on both the religious and secular levels. " وہ تاریخ کے واحد انسان ہیں جو انتہائی حد تک کامیاب رہے، مذہبی حیثیت سے بھی اور دنیوی سطح پر بھی۔ “ مصنف کے نزدیک آپ کی ذات صرف آپ ہی کی حد تک نہ تھی بلکہ ان کی عظمت کا اثر تمام نوع انسانی تک پہنچا۔ انسانی تاریخ پر آپ کی شخصیت کا غالب اثر ابھی تک جاری ہے۔
ایک سو عظیم ترین انسانوں کی اس فہرست میں نمبر ۳ مسیح علیہ السلام کا نام ہے ، نمبر ۶ موسیٰ علیہ السلام کا ماہنامہ الرسالہ کے منتخب مضامین کا عربی ترجمہ قاہرہ اور بیروت سے تقریباً ہر ماہ شائع ہورہا ہے۔ بیروت سے شائع ہونے والے ایڈیشن کا عمومی نام الاسلام والعصر الحديث ہے اور قاہرہ سے شائع ہونے والے ایڈیشن کا نام ــ نحو علی اسلامی ( وحیدالدین )
پرکیاجائے،یاپھردومبراہ پر خلیفہ ثانی عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا۔ اور نمبر ۵ پر خلیفہ ثانی عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر غیر مسلموں کے قلم سے اس قسم کے مضامین اور کتابیں کثرت سے شائع ہو چکی ہیں۔ ان کو یکجا کیا جائے اور ان کا انتخاب چھاپا جائے تو اسلام کی اشاعت کے لئے بہت مفید ہوگا۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 1978 All issues