Al-Risala · November 1978 · page 7

مولانا اسعد اسرائیلی ۔ سنبھل

الرسالہ، نومبر ۱۹۷۸، صفحہ ۷

اسلام پھیل رہا ہے دس سال پہلے کی بات ہے۔ دو انگریزوں نے مراکش میں اسلام قبول کیا۔ وہ اپنے وطن واپس آئے ۔ لندن کے کنارے برسٹل گارڈن میں انھوں نے زمین حاصل کی ۔ یہاں مسجد اور مکان بنایا۔ یہ آبادی بڑھتی رہی ۔ انگلستان اور دوسرے مغربی ملکوں کے نومسلم یہاں آباد ہونے لگے ۔ اب اس بستی نے ایک ”مسلم گاؤں“ کی شکل اختیار کرلی ہے ۔ یہاں تقریباً ایک سومرد اور عورتیں رہتی ہیں۔ یہ مسجد اس بستی کی اسلامی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ یہاں روزانہ قرآن وحدیث اور عربی زبان کی تعلیم ہوتی ہے ۔ اس بستی کے باشندے بیشتر اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ یہاں ”اسلام“ کے نام سے انگریزی زبان کا ایک سہ ماہی پرچہ بھی نکلتا ہے ۔

یہ لوگ اب وسط انگلستان میں منصوبہ بند طرز پر ایک ”مسلم بستی“ تعمیر کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ مسلم بستی مغربی دنیا میں اسلام کی دعوت وتبلیغ کا مرکز ہوگی۔ سعودی عرب کے شاہ خالد نے اس مسلم بستی کے تمام اخراجات ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس بستی کی صرف زمین ۳۰ ہزار پونڈ میں خریدی جائے گی ۔

خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ آج کل ساری دنیا میں اسلام دوبارہ ابھر رہا ہے۔ جنوبی کوریا کے ہزاروں باشندے عرب ملکوں میں کام کر رہے ہیں۔ ان میں انجینئر مکینیشین اور عام کارکن شامل ہیں۔ ان کوریائی باشندوں میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کویت کے ایک افسر نے بتایا کہ صرف کویت میں ۳۰ اکوریائی اسلام قبول کر چکے ہیں۔ ہزاروں کوریائی کے عرب ملکوں میں داخل ہونے سے کچھ اعتراضات اٹھ کھڑے ہوئے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ قبولِ اسلام کی اس لہر کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس طرح ان غیر ملکیوں کو عرب دنیا میں کام کرنے اور ٹھہرنے کی آسانیاں مل جائیں گی۔

اس طرح کی خبریں آج کل روزانہ آتی رہتی ہیں۔ عرب پٹرول کی دولت نے اسلام کو دوبارہ ایک نئی زندگی عطا کر دی ہے۔ شاید اسلام پھر ایک بار دنیا کی غالب قوت بننے والا ہے۔

سیرالیون (مغربی افریقہ) کے گاؤں " یورکٹو" کے تمام لوگ پچھلے ماہ (مارچ ۱۹۷۷ء) میں اپنے مشرکانہ مذہب کو چھوڑ کر اسلام میں داخل ہو گئے ہیں۔ گاؤں کے باشندوں کی تعداد 532 ہے۔ یہ لوگ لیبیا کی جمعیت الدعوۃ الاسلامیۃ کے بھیجے ہوئے مبلغ ابوبکرماہ احمد کی کوششوں سے مشرف بہ اسلام ہوئے ہیں۔ (روزنامہ الفجر الجدید، طرابلس، ۶ مارچ ۱۹۷۷ء) فرقہ وارانہ فسادات میں مسلمان نہیں مرتے۔ جو چیز مرتی ہے وہ دعوتِ حق کا امکان ہوتا ہے ۔

مولانا اسعد اسرائیلی ۔ سنبھل

‹ Previous page Next page › Contents of November 1978 All issues

Printed page