JAMA MASJID, DELHI.6
الرسالہ، نومبر ۱۹۷۸، صفحہ ۹
کی ہلاکت ہو ان کے سامنے تعمیری کام کے مواقع کھلے ہوتے ہیں۔ مگر وہ ان کی چھوڑ کر تخریب کے راستوں میں تیزی دکھاتے ہیں۔ ابناء نوع کے لیے نفع بخش بننے کا شوق ان میں نہیں ابھرتا۔ البتہ ان کو نقصان پہنچانے کے نعرہ بندہ آسانی جمع ہوجاتے ہیں۔ خاموش خدمت میں ان کے لیے اپیل نہیں ہوتی، البتہ نمائشی ہنگاموں میں وہ خوب دلچسپی رکھتے ہیں۔ حقیقی فائدہ کے منصوبوں میں ان کے لیے کوئی کشش نہیں ہوتی۔ البتہ بے فائدہ مشغلوں میں وہ اپنا وقت اور مال خوب خرچ کرتے ہیں۔ حتی کہ نوبت یہاں تک پہنچتی ہے کہ ان کو خدائے واحد کی پرستش کی طرف بلائیے تو وہ بلیک کہیں گے البتہ زندہ یا مردہ شخصیتوں کو پوجا کے نام پر جوق در جوق اکٹھا ہو جائیں گے ۔ * ستاروں کی دنیا کائنات میں بہت سے کہکشانی مجموعے ہیں۔ رات کے وقت ہم جن ستاروں کو دیکھتے ہیں وہ ان میں سے ایک کہکشاں کے ستارے ہوتے ہیں۔ کھربوں ستاروں کا یہ مجموعہ ایک پلیٹ کی مانند ہے۔ ہمارے سورج اسی کا ایک نسبتاً چھوٹا ستارہ ہے۔ وہ بڑا صرف اس لئے دکھائی دیتا ہے کہ وہ دوسرے ستاروں میں سب سے زیادہ ہم سے قریب ہے۔ کہکشاں کا پھیلاؤ کتنا زیادہ ہے، اس کا اندازہ اس سے کیا جا سکتا ہے کہ اس کے مرکز اور ہمارے سورج کے درمیان ۳۰۰۰۰ ٹریلین کلومیٹر کا فاصلہ ہے ۔ یہ کہکشانی نظام کائناتی گرد و غبار سے بننے والے بادلوں کے ایک پردہ کے پیچھے ہے، اس لئے ہم براہ راست اس کا مشاہدہ نہیں کر سکتے۔ کہکشاں کے بارے میں ہمارا تصورات تمام تر انفرا رڈ شعاعوں، اکسریز اور ریڈیو ریڈی ایشن کے مطالعہ پر مبنی ہیں جو پردہ کو پار کر کے ہم تک پہنچتی ہیں۔ گویا کہکشاں کا مشاہدہ ہم بالو اسطری کر سکتے ہیں، اس کو براہ راست نہیں دیکھ سکتے۔ فلکیات دانوں کا ایک قیاس یہ ہے کہ کہکشاں کا مرکز غالباً بلیک ہول ہے۔ بلیک ہول ان ستاروں کو کہا جاتا ہے جما اگر چہ ہمارے سورج سے کہیں زیادہ روشن ہے مگر ان کو ہم دیکھ نہیں سکتے۔ ان کا مادہ بے حد کثیف حالت میں ہے۔ ان کے مادہ کی ایک چمچہ بھر مقدار ہزاروں ٹن وزن کے برابر ہے۔ اس بنا پر ان اجسام کی قوت کشش اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ روشنی تک ان سے نکل نہیں سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ کہکشاں کا مرکز کسی بھی دوربین سے ہمارے مشاہدہ میں نہیں آتا۔ ہم کسی چیز کو اس سے آنے والی روشنی کی مدد سے دیکھتے ہیں اور کہکشاں کے مرکز سے روشنی آتی ہی نہیں۔ عرب ممالک میں ملازمت عرب ممالک اور ایران میں ملازمت حاصل کرنا بہت ہی آسان ہے۔ آئیڈ گائیڈ تیار ہے جس میں مفید معلومات اور ان کی کمپنیوں کے پانچ سو سے زیادہ پتے ہیں۔ کسی کو رقم نہ دین براہ راست خط و کتابت کر کے اپنی پسند ملازمت حاصل کریں۔ ہند یہ نئی سر آرڈر / ۴۹ روپے بھیج کر یہ سائیلو اشامل گائیڈ منگوالیں (پی پی نہیں بھیجا جائیگا) FOREIGN EMPLOYMENT GUIDES 800-CHHATTA SHEIKH MANGLOOD (AR)
JAMA MASJID, DELHI.6
‹ Previous page Next page › Contents of November 1978 All issues