Al-Risala · February 1979 · page 20

حقیقت پسند بلئے

الرسالہ، فروری ۱۹۷۹، صفحہ ۲۰

حقیقت پسند بلئے

خدا نے اپنی دنیا کا نظام انتہائی محکم بنیادوں پر بنایا ہے۔ کوئی درخت کبھی طلسماتی طور پر نہیں اگتا۔ ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ ایک آسمانی کرہ چھلانگ لگا کر اچانک اس سرے سے اس سرے پر پہنچ جائے۔

ایک ایسی دنیا میں ہم ایسے بزرگ" کی پیدائش کا انتظار کر رہے ہیں جو کرامات طور پر واقعات کو ظہور میں لائے۔ ہم ایسے" قائد" کی تلاش میں ہیں جو ایک بڑا سا مظاہرہ کر کے آناً فاناً قوم کے نئے نیا مستقبل پیدا کر دے۔ جو لوگ اس قسم کی امیدوں پر جی رہے ہیں انہیں جاننا چاہیے کہ خدا کی اس دنیا میں ایسے طلسماتی واقعات کا ظہور ممکن نہیں۔ اگر انہیں طلسمات ہی کے سہارے زندہ رہنا ہے تو ان کو اپنی پسند کے مطابق دوسری کائنات بنانی پڑے گی ” "سادھارن گنوں سے اسادھارن منش بنتے ہیں“ یہ ہندی کی ایک سوکتی ہے عام لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بڑا انسان بننے کے لئے کوئی بڑا واقعہ چاہیے جو اس کو اخبار کی شاہ سرخی میں جگہ دے سکے۔ مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ اکثر معمولی باتوں میں غیر معمولی انسان بننے کا راز چھپا ہوتا ہے۔ مگر بہت کم لوگ ہیں جو اس راز کو جانتے ہوں

‹ Previous page Next page › Contents of February 1979 All issues

Printed page