ان کی یاد میں نے ۔ یہ
الرسالہ، فروری ۱۹۷۹، صفحہ ۳۹
مسیحی کوششتہ رکھنے کے لئے شیخ لو ناکامی کا سوال نہیں۔
جو حرکت کرنا چاہے اس کا راستہ کبھی بند نہیں ہوتا ۔ گیس نیچے نہیں سماتی تو دیر اٹھا کر اپنے لیے جگہ حاصل کر لیتی ہے۔ پانی کو اونچائی آگے بڑھنے نہیں دیتی تو وہ نشیب کی طرف بہہ کر اپنا راستہ بنا لیتا ہے۔ درخت سطح پر قائم نہیں ہوسکتا تو وہ زمین کو پھاڑ کر اس سے اپنے لئے زندگی کا حق وصول کرتا ہے۔
یہی طریقہ آپ کو بھی اختیار کرنا ہے، آپ کا پہلا کام یہ ہے کہ اپنے آپ کو سمجھیں، اپنی قوتوں کو صحیح ڈھنگ سے ترتیب دیں اور پھر ماحول کو سمجھ کر ماحول کے اندر اس طرح گھسیں کہ اس کے مقابلہ میں اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے آپ پوری طرح مسلح ہوں۔ حالات سے اپنی اہمیت منوانے کے لیے آپ نے ضروری سامان کر لیا ہو۔
لیاقت پیدا کیجئے اور دانش مندی کے ساتھ اپنے لئے راہ نکالئے، اس کے بعد آپ کو کبھی ماحول سے شکایت نہ ہوگی۔ زندگی کی کسی منزل پر آپ اپنے کو نا کام محسوس نہیں کریں گے۔ ناکامی اور مایوسی صرف وہیں آتی ہے جہاں زندگی کی ضروری شرطیں پوری کرنے میں کوئی کوتاہی رہ گئی ہو۔
ان کی یاد میں نے ۔ یہ
اُمورِپُوشیدہ ہیں بہت بابت ہے
‹ Previous page Next page › Contents of February 1979 All issues