Al-Risala · March 1980 · page 1

ایک اپیل

الرسالہ، مارچ ۱۹۸۰، صفحہ ۱

جمعيۃ بلڈنگ ، قاسم جان اسٹریٹ ، دہلی ۶ (انڈیا)

ایک اپیل

اسلامی مرکز ایک خالص تعمیری اور دعوتی ادارہ ہے۔ اس کی تجویز دارالامان ہفت روزہ الجمعیۃ ، ۲ نومبر ۱۹۷۰ میں پیش کی گئی تھی۔ اس کے بعد متعدد عرب جرائد نے اس پر فصل تعارف مضامین شائع کئے مثلاً الاسبوع الثقافی ، طرابلس ۸ اکتوبر ۱۹۷۰، المختام الاسلامی ، قاہرہ (۹ نومبر ۱۹۷۰) بیروت اور قاہرہ سے ’’تحویث اسلامی‘‘ کے نام سے ۳۲ صفحات پر مشتمل عربی زبان میں ایک تعارفی کتابچہ چھپا جو اب تک سات بار شائع ہو چکا ہے اور عالم اسلام میں پھیلا ہے۔ ۱۹۷۶ میں ایک باقاعدہ رجسٹرڈ ادارہ کی حیثیت سے اسلامی مرکز کا قیام عمل میں آیا الرساله اسی اسلامی مرکز کا ترجمان ہے۔ اس کا پہلا شمارہ اکتوبر ۱۹۷۶ میں نکلا تھا۔ اس مدت میں اللہ نے اس کو غیر معمولی مقبولیت عطا فرمائی۔ اب الرساله محض ایک پرچہ نہیں، اب وہ ایک تحریک بن چکا ہے۔ الرساله آج نہ صرف ہندوستان کے مختلف حصوں میں مسلسل پڑھا جا رہا ہے بلکہ ہندوستان کے علاوہ ڈیڑھ درجن بیرونی ملکوں میں بھی اس کی آواز پہنچ رہی ہے۔ عربی زبان میں بھی اس کے مضامین ترجمہ ہو کر شائع ہو رہے ہیں ۔

اسلامی مرکز کی یہ تحریک ، الرسالہ اور اس کی مختلف مطبوعات کے ذریعہ ، اب ایسے مرحلہ میں پہنچ چکی ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اس کو مزید مستحکم اور منظم بنایا جائے اور اسلامی مرکز کے بقیہ منصوبے زیر عمل لائے جائیں۔ اس نئے مرحلہ کے آغاز کے لئے ہم کو سب سے پہلے جس چیز کی ضرورت ہے وہ ایک عمارت ہے۔ دہلی میں اسلامی مرکز کی اپنی عمارت ہو جائے تو یہ تحریک زیادہ مستحکم بنیادوں پر قائم ہو جائے گی اور اس مشن کے تحت دوسرے عملی پروگرام شروع کرنا بھی ممکن ہو جائے گا۔ الرسالہ کے ایک ہمدرد نے دہلی میں اس مقصد کے لئے ایک زمین دینے کی پیش کش کی ہے ۔ یہاں تعمیرات کرکے اسلامی مرکز کی اپنی عمارت قائم کی جاسکتی ہے۔ اس سلسلہ میں ہم ایک تعمیر فنڈ‘‘ کھول رہے ہیں اور الرسالہ کے مشن سے دل چسپی رکھنے والوں سے تعاون کی اپیل کر رہے ہیں۔ اس فنڈ میں ہر شخص اپنی حیثیت کے مطابق حصہ لے سکتا ہے۔ اسلامی مرکز ، دفتر الرسالہ ، جمعیۃ بلڈنگ ، قاسم جان اسٹریٹ ، دہلی ۶ (انڈیا)

‹ Previous page Next page › Contents of March 1980 All issues

Printed page