Al-Risala · January 1980 · page 11

تماشے کی باتوں میں

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۰، صفحہ ۱۱

یہ ہے کہ جہاں الفاظ ختم ہو جاتے ہیں وہاں سے معانی کا آغاز ہوتا ہے۔ ہم جب کسی معنی کو بیان کرتے ہیں تو ہم اس کو بیان نہیں کرتے بلکہ اس کو کچھ گھٹا دیتے ہیں۔ اس کے اومیں ایک لفظی پردہ ڈال دیتے ہیں۔ کسی با معنی حقیقت کو کوئی شخص محض اس کے الفاظ سے سمجھ نہیں سکتا۔ ایک اندھا شخص کسی کے بتانے سے یہ نہیں جان سکتا کہ پھول کیا ہے۔ اسی طرح ایک شخص جس نے معنوی حقائق کو دیکھنے کی صلاحیت اپنے اندر نہ جگائی ہو وہ معنوی حقائق سے باخبر نہیں ہو سکتا۔ خواہ ڈکشنری کے تمام الفاظ اس کے سامنے دہرا دیے جائیں، خواہ قاموس المعانی کی تمام جلدوں کو اسے پڑھا دیا جائے۔

قرآن میں ارشاد ہوا ہے کہ یہ ایک ایسی کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں۔ مگر اس کتاب سے ہدایت اسی کو ملتی ہے جو اپنے اندر تقویٰ کی صفت رکھتا ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سچائی اسی کو ملتی ہے جس کے دل میں سچائی کی کھٹک موجود ہو۔ جو شخص سچائی کی تلاش میں ہو، سچائی جس کی ضرورت بن گئی ہو، جو سچائی کو پانے کے لئے اتنا بے قرار ہو کہ وہ اسی کی یاد لے کرسوتا ہو اور اسی کی یا دلے کر جاگتا ہو۔ جو آدمی اس طرح سچائی کا طالب ہو، قرآن اسی کے لئے ہدایت بنتا ہے۔ ایسا شخص گویا ہدایت کا نصف راستہ طے کر چکا ہے۔ وہ اپنے اندر چھپے ہوئے عہد الست کی خدائی آوازوں کو سن رہا ہے۔ وہ اپنے اندر اس صلاحیت کو بیدار کر چکا ہے جو معانی کی زبان کو سمجھتی ہے۔ ایسا شخص مادی دنیا سے بے رغبتی کی وجہ سے عالم حقائق سے اتنا قریب آ جاتا ہے کہ وہ فرشتوں کی سرگوشیوں کو سننے لگتا ہے۔ نبوت کا علم ملنے سے پہلے یہ تمام تجربات آدمی کے اندر مبہم اور مجہول انداز میں ہوتے ہیں۔ اس کے بعد جب قرآن کی آواز اس کے اندر داخل ہوتی ہے تو وہ اس کی کتاب فطرت کی تفسیر بن جاتی ہے۔ وہ اپنے اندر چھپے ہوئے غیر ملفوظ اشارات کو ملفوظ زبان میں پالیتا ہے۔ قرآن اور قرآن کو پڑھنے والا دونوں ایک دوسرے کا معنی بن جاتے ہیں۔ قرآن وہ بن جاتا ہے اور وہ قرآن :

تماشے کی باتوں میں

السٹریٹڈ ویکلی آف انڈیا (ممبئی) انگریزی کا مشہور ہفت روزہ ہے وہ ۱۸۸۰ء میں جاری ہوا۔ اس کی ۱۰ جون ۱۹۷۹ء کی اشاعت کرکٹ نمبر تھی جس کا عنوان تھا: "ورلڈ کپ کرکٹ اسپیشل" یہ اشاعت ۵۰،۰۰۰ کی تعداد پر چھپی یہ تعداد ۳۱ لاکھ پچاس ہزار کی تمام اشاعتوں میں سب سے زیادہ ہے۔ آج کی دنیا میں لوگ

‹ Previous page Next page › Contents of January 1980 All issues

Printed page