Al-Risala · May 1980 · page 1

الرسالہ، مئی ۱۹۸۰، صفحہ ۱

الرسالہ، مئی ۱۹۸۰، صفحہ ۱

شمارہ ۴۲ جمعیۃ بلڈنگ ، قاسم جان اسٹریٹ ، دھلی ۶ (انڈیا)

بسم اللہ الرحمن الرحیم یہ اعلانِ آخرت کا مشن ہے الرسالہ کا مقصد کیا ہے ۔ یہ بتانا کہ اے لوگو ! تم بہت جلد مرنے والے ہو۔ اس کے بعد دو انتہائی انجاموں میں سے کوئی ایک انجام تمہارے سامنے ہوگا : یا جنت یا جہنم ۔ اس سنگین حقیقت کو سمجھ کر دنیا میں رہو، جو کچھ کرو یہ سمجھ کر کرو کہ تمھارا عمل تم کو یا تو آگ کی طرف لے جا رہا ہے یا باغوں والی زندگی کی طرف۔ الرسالہ کا ادارہ نہ اعلانِ برکت کے لئے قائم کیا گیا ہے اور نہ اعلانِ سیاست کے لئے۔ اس کا مقصد نہ اعلانِ ملت ہے اور نہ اعلانِ انسانیت۔ اس کو نہ اعلانِ شخصیت سے دل چسپی ہے اور نہ اعلانِ قومیت سے۔ الرسالہ کا مقصد صرف ایک ہے اور وہ آخرت کے آنے والے دن سے لوگوں کو باخبر کرنا ہے۔

آخرت کا اعلان وہ مقصد ہے جس کے لئے پیغمبر دنیا میں بھیجے گئے ۔ الرسالہ کے ساتھ تعاون کرنا پیغمبرانہ مشن کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ الرسالہ کے ساتھ تعاون کیجئے ۔ موجودہ زمانہ میں پیغمبرانہ مشن کو زندہ کیجئے ۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1980 All issues

Printed page