Al-Risala · October 1980 · page 1

سر پرست

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۰، صفحہ ۱

شمارہ ۴۷ جمعیۃ بلڈنگ ، قاسم جان اسٹریٹ، دھلی ۶ (انڈیا)

بسم اللہ الرحمن الرحیم ایک پکار الرسالہ کی مطبوعہ قیمت دو روپے ہے۔ ایجنسی میں کمیشن اور پوسٹ وغیرہ کا خرچ نکالنے کے بعد عملاً ادارہ کو فی پرچہ صرف ایک روپیہ ملتاہے۔ موجودہ مہنگائی کے زمانہ میں یہ سراسر خسارہ کی صورت ہے۔ مگر الرسالہ جس تعمیری اور اصلاحی مقصد سے نکالا گیا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ اس کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے۔ اب اگر قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے تو اس ممسلسل خسارہ کو پورا کرنے کی صورت کیا ہو۔ اس کی سب سے بہتر صورت وہی ہے جو جدید دور میں تمام منظم مذاہب اختیار کرتے ہیں۔ یعنی اعانتی رقم (سب سڈی) کے ذریعہ اس کو پورا کرنا۔ الرسالہ کے ہمدرد اور صاحب استطاعت افراد سے ہماری اپیل ہے کہ وہ اس مد میں سلسل اتنی رقم دیں جس سے خسارہ کی تلافی ہو سکے اور رسالہ موجودہ قیمت پر نکلتا رہے۔ واضح ہو کہ اس مد میں اعانت کے علاوہ زکوٰۃ و صدقات وغیرہ کی رقمیں بھی دی جاسکتی ہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1980 All issues

Printed page