غریبی کا مطلب بے وقوفی نہیں
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۰، صفحہ ۱۵
بلایا اور کہا: "تم اچھے ہو یا میرا کتا‘‘ مسلمان بزرگ نے اطمینان کے ساتھ جواب دیا : اگر میرا خاتمہ ایمان پر ہو تو میں اچھا اور نہ تمھار اکتا اچھا" یہ جملہ اس وقت اتنا مؤثر ثابت ہوا کہ تاتاری شہزادہ کا دل ہل گیا۔ وہ اس" ایمان " کے بارے میں معلومات حاصل کرنے لگا جس پر آدمی کا خاتمہ نہ ہو تو وہ کتے سے بدتر ہو جاتا ہے۔ اس تلاش کا نتیجہ یہ ہوا کہ بالآخر وہ مسلمان ہو گیا۔
غریبی کا مطلب بے وقوفی نہیں
کچھ معزز لوگ ایک مقام پر بیٹھے ہوئے باتیں کر رہے تھے اتنے میں ایک بھکاری عورت آئی۔ اس نے سوال کیا مگر کسی نے اس کو جواب نہ دیا۔ اس نے پھر اپنا سوال دہرایا۔ اب بھی کسی نے اس کو جواب دینے کی ضرورت نہ سمجھی، لوگوں کا خیال تھا کہ وہ اس سے زیادہ ضروری گفتگو میں مصروف ہیں کہ ایک بھکاری عورت کا جواب دیں۔ بھکاری عورت اس کے باوجود بار بار اپنے سوال کو دہراتی رہی۔ مجلس میں ایک معزز بزرگ بیٹھے ہوئے تھے، ان کو اس مسلسل مداخلت پر غصہ آگیا۔ انھوں نے سخت لہجہ میں کہا: "بڑی بے وقوف معلوم ہوتی ہے" عورت نے یہ سنا تو بولی : " بابا غریب آدمی بے وقوف ہی ہوتے ہیں " یہ کہا اور چلی گئی۔ اس واقعہ کے بعد مذکورہ بزرگ اکثر کہا کرتے تھے: " اس بھکاری عورت نے مجھ کو جو جواب دیا اس سے زیادہ سخت جواب مجھ کو ساری زندگی میں کسی نے نہیں دیا۔
غم آدمی کو گہرا بنا دیتا ہے
اسی طرح ایک مجلس تھی۔ عمدہ قالین پر کچھ خوش پوش اور معزز افراد بیٹھے ہوئے تھے۔ اتنے میں ایک آدمی پھٹے حال آیا۔ وہ بلا اجازت مجلس میں بیٹھ گیا۔ ایک صاحب نے اس کو منع کیا کہ یہاں مت بیٹھو۔ بار بار منع کرنے کے بعد بھی جب وہ نہ مانا تو انھوں نے اس کو پکڑ کر مجلس سے اٹھا دیا اور کہا "جا اپنا کام کر"، وہ اٹھا اور یہ کہتا ہوا چلاگیا :" ایک ہی راستہ سے آئے ہیں، ایک ہی راستہ سے جائیں گے دونوں"، آدمی کا یہ جملہ اتنا مؤثر ثابت ہوا کہ اس کے بعد مجلس کا رنگ بدل گیا۔ لوگ خاموش ہو گئے اور تھوڑی دیر بعد اٹھ اٹھ کر چلے گئے۔
کبھی آدمی کی زبان سے ایک جملہ نکلتا ہے مگر وہ جملہ محض کچھ الفاظ کا مجموعہ نہیں ہوتا۔ بلکہ وہ سننے والے کے دل میں برچھی کی طرح چبھتا ہے۔ وہ آدمی کو تیر اور تلوار کے بغیر ذبح کر دیتا ہے۔ مگر برچھی کی مانند چبھنے والے جملے صرف، انھیں لوگوں کی زبان سے نکلتے ہیں جو اس سے پہلے اپنے سینہ میں بر چھی چبھا چکے ہوں ۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 1980 All issues