Al-Risala · September 1981 · page 33

اسلام کی زمین

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۱، صفحہ ۳۳

اس بنیادی سے محروم ہیں جس کے اوپر دین کی بلند و بالا عمارت قائم ہوتی ہے۔ یہی حقیقت ہے جو ایک روایت میں ان الفاظ میں بیان کی گئی ہے ۔

تجدون الناس معادن، لمعادن الذھب تم لوگوں کو مڈن کانوں کے پاؤ گے جیسے سونے چاندی کی والفضة) خيارهم في الجاهلية خيارهم کانیں ہوتی ہیں) ان میں جو لوگ قبل از اسلام بہتر تھے في الا سلام اذا فقھرا - وتجدون خیر وہی اسلام میں بھی بہتر ثابت ہوں گے جبکہ وہ دین کی سمجھ الناس في هذا الشان، اشد ھم لھا كراھية پیدا کر لیں۔ اور تم اس چیز (عہدہ) کے معاملہ میں سب حتى يقع فیه - وتجدون شر الناس سے بہتر اس شخص کو پاؤ گے جو اس سے انتہائی بے رغبت ہو ذا لوجهين الذي ياتي هؤلاء بوجہہ، و اور تم لوگوں میں سب سے برا اس شخص کو پاؤ گے جو دو منھ والا هوؤلاء بوجهہ (بخاری و مسلم) ہو ۔ وہ ایک کے پاس ایک منھ لے کر جائے اور دوسرے کے پاس دوسرا منھ۔

زمین میں طرح طرح کی معدنی کانیں ہیں ۔ کسی سے کوئلہ جیسی معمولی چیز نکلتی ہے اور کسی سے سونے چاندی جیسی قیمتی دھاتیں ۔ یہی حال انسان کا ہے۔ انسان بھی طرح طرح کی صلاحیتوں کے ہیں۔ ہر آدمی گویا ایک کان ہے۔ ان میں سے کوئی شخص ایسا ہے کہ اس کو کھودا جائے تو اس کے اندر سے کوئلہ اور کنکر جیسی چیزیں نکلیں گی ۔ اور کوئی ایسا ہے کہ اس کو کھودے تو اس کے اندر سے سونے جیسا قیمتی کردار برآمد ہوگا۔ یہی چیز اسلام میں آدمی کے مقام کو متعین کرتی ہے ۔ جو آدمی اپنے اندر مرکز در عمل اور سطحی نفسیات لئے ہوئے ہو وہ جب اسلام میں آئے گا تو یہاں بھی اس سے کمزوری اور سطحیات کا مظاہرہ ہوگا۔ اس کے برعکس جو شخص اپنی فطرت میں طاقت ور ارادہ اور اعلیٰ جذبات کا خزانہ چھپائے ہوئے ہو وہ جب اسلام کی صف میں آئے گا تو اس سے طاقت ور کردار اور بر تر سلوک جیسی چیزوں کا اظہار ہوگا۔

حدیث میں بغرض وضاحت دونوں قسم کے انسانوں کی ایک ایک مثال دی گئی ہے۔ ایک انسان وہ ہے جو سونا انسان ہے اور دوسرا انسان وہ ہے جو کوئلہ انسان ہے ۔ " سونا انسان " کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہ جاہ اور اقتدار سے انتہائی حد تک بے رغبت ہوتا ہے ۔ وہ خدا کی بڑائی میں جیتا ہے ، اس لئے اس کے دل میں یہ تمنا جگہ نہیں پکڑتی کہ وہ اپنی بڑائی کا مینار قائم کرے ۔ اس کے برعکس " کوئلہ انسان " کی ایک صفت یہ ہے کہ وہ موقع پرست ہوتا ہے ۔ وہ حالات کے لحاظ سے کلام کرتا ہے۔ جہاں جیسے لوگوں سے سابقہ پڑتا ہے وہاں اس کے مطابق الفاظ بول دیتا ہے ۔ پہلی قسم کے لوگ بہترین لوگ ہیں اور دوسری قسم کے لوگ بدترین لوگ ۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 1981 All issues

Printed page