ذاتی رنجش سے بلند ہو کر
الرسالہ، نومبر ۱۹۸۱، صفحہ ۴۱
ذاتی رنجش سے بلند ہو کر
امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر ہنری کسنجر کی ایک کتاب چھپی ہے ۔ اس کا نام ہے وائٹ ہاؤس کے سال (The White House Years) اس کتاب میں مصنف نے سابق صدر رچرڈ نکسن کا 1969 کا ایک واقعہ نقل کیا ہے۔ مسٹر نکسن کے صدر منتخب ہونے سے چند ماہ پہلے ایک انگریز مسٹر جان فری مین نے ان پر سخت تنقید کی تھی۔ انھوں نے عوامی طور پر مسٹر نکسن کے بارے میں کہا تھا : مسٹر نکسن ایک ایسے شخص ہیں جن کا کوئی بھی اصول نہیں سوا اس کے کہ وہ اپنی ذات کی خاطر ہر چیز کو قربان کر دینا چاہتے ہیں۔ He is a man of no principle whatsoever except a willingness to sacrifice everything in the cause of Dick Nixon. عجیب اتفاق ہے کہ مسٹر نکسن جب امریکہ کے صدر منتخب ہوئے تو اس وقت کے برطانی وزیر اعظم مسٹر ہرولڈ ولسن نے انھیں مسٹر فری مین کو امریکہ میں برطانی سفیر نامزد کیا ۔ مسٹر نکسن کو یہ بات بہت ناگوار گزری۔ انھوں نے مسٹر ولسن کو پیغام بھیجا کہ وہ کسی دوسرے شخص کو اپنا سفیر مقرر کریں جو امریکہ کی نئی حکومت کے لئے زیادہ قابل قبول ہو۔ مگر مسٹر ولسن نے اس تجویز کو نہیں مانا ۔ اس میں مزید ناگواری اس وقت پیدا ہوئی جب مسٹر نکسن نے صدر امریکہ کی حیثیت سے برطانیہ کا دورہ کیا۔ اڈاؤ تنگ ، اسٹریٹ (پہٹانوی وزیر اعظم کی سرکاری قیام گاہ) میں مسٹر نکسن کے اعزاز میں ڈنر کا انتظام کیا گیا۔ اس کے شرکاء کی فہرست میں مذکورہ مسٹر فری مین کا نام بھی تھا۔ مسٹر نکسن نے سختی سے چاہا کہ ان کا نام فہرست سے خارج کر دیا جائے۔ مگر ان کی یہ خواہش بھی برطانی وزیر اعظم نے پوری نہ کی۔ یہ بڑا نازک لمحہ تھا۔ ڈنر میں جب مسٹر نکسن جام صحت نوش کرنے کے لئے کھڑے ہوئے تو بالکل خلاف امید انھوں نے سیدھے مسٹر فری مین کی طرف دیکھا اور کہا : کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہاں ایک نیا نکسن ہے۔ اور وہ حیران ہیں کہ کیا یہاں ایک نیا فری مین ہے ۔ میں یہ پسند کروں گا کہ پچھلی یادوں کو ہم ماضی کے خانہ میں ڈال دیں۔ آخر کار وہ ایک نئے ڈپلومیٹ ہیں اور میں ایک نیا سیاست داں ہوں۔ دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے دونوں اپنی بہترین کوشش کر رہے ہیں۔ Some say there's a new Nixon. And they wonder if there's a new Freeman. I would like to think that that's all behind us. After all, he is the new diplomat and I am the new statesman, trying to do our best for peace in the world. ڈاکٹر کسنجر لکھتے ہیں کہ فری مین جو عام طور پر ایک مضبوط آدمی سمجھے جاتے ہیں ، یہ سن کر تقریباً روپڑے ۔ The usually impurturable Freeman was close to tears, مسٹر رچرڈ نکسن نے اپنے آپ کو بدل کر مسٹر فری مین کو بھی بدل دیا تھا۔ اس کے بعد فری مین نکسن کے لئے دوسرے فری مین تھے اور نکسن فری مین کے لئے دوسرے نکسن (۸ مئی ۱۹۸۰)
‹ Previous page Next page › Contents of November 1981 All issues