Al-Risala · August 1983 · page 24
” جہان میں آگ لگنے کا ڈر ہے “
الرسالہ، اگست ۱۹۸۳، صفحہ ۲۴
اس تصویر میں دہلی کے مسلمان عید الفطر (۱۲ جولائی ۱۹۸۳ء) کی اجتماعی نماز ادا کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ کتنا مقدس اور شاندار ہے یہ منظر۔ ہر سال عید کے موقع پر اس قسم کی تصویریں دارالسلطنت کے بڑے بڑے اخبارات میں صفحہ اول پر نمایاں طور پر شائع ہوتی ہیں۔ یہ تصویریں گویا مسلمانوں کے عزت و وقار کی علامت ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ اس ملک میں مسلمانوں نے اگرچہ اپنی نادانی سے بہت کچھ کھو دیا ہے مگر انھوں نے سب کچھ نہیں کھویا ہے۔ اگر وہ ناممکن“ سے اپنا سر نہ ٹکرائیں بلکہ ممکن“ سے اپنی کوششوں کا آغاز کریں تو ان کے لئے مایوسی کا کوئی سوال نہیں۔ یہاں ان کے لئے آج بھی وہ سب کچھ ہے جو وہ چاہتے ہیں بلکہ شاید اس سے بھی زیادہ۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 1983 All issues